حکومت نے ایئر مارشل وی آر چودھری (Air Marshal VR Chaudhari) کو ائیر چیف بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ ائیر مارشل چودھری جو کہ فضائیہ کے نائب سربراہ ہیں، ملک کے اگلے فضائیہ کے سربراہ ہوں گے۔ وہ ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا کی جگہ لیں گے جو کہ موجودہ چیف آف دی ائیر سٹاف ہیں۔ ایئر چیف مارشل بھدوریا 30 ستمبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: بی جے پی طالبان و پاکستان پر سیاست میں مصروف
ایئر مارشل چودھری پرم وشیشٹ سیوا میڈل (پی وی ایس ایم) ، اتی وششت سیوا میڈل اور وشیشٹ میڈل کے اعزاز یافتہ ہیں۔ وہ اس وقت ڈپٹی چیف آف ائیر سٹاف کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہیں۔ ایئر مارشل وی آر چودھری کو 29 دسمبر 1982 کو بھارتی فضائیہ کے لڑاکا دھارے میں شامل کیا گیا تھا۔