ETV Bharat / bharat

Air India Urination Case ملزم شنکر کی درخواست ضمانت پر 30 جنوری کو سماعت - Delhi Court

نیویارک سے نئی دہلی جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں سوار ایک خاتون پر پیشاب کرنے والے ملزم شنکر مشرا کی ضمانت کی درخواست کو دہلی کی ایک عدالت نے ملتوی کر دی، آئندہ سماعت 30 جنوری کو ہوگی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 27, 2023, 6:32 PM IST

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے نیویارک سے دہلی آرہی ایئر انڈیا کی پرواز میں ایک بزرگ خاتون مسافر پر پیشاب کرنے کے الزام میں گرفتار شنکر مشرا کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 30 جنوری تک ملتوی کر دی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے درخواست ضمانت کی کاپی نہ ملنے اور تفتیشی افسر کے جواب سمیت پیش نہ ہونے پر کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ مشرا نے میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کی طرف سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد سیشن کورٹ کا رخ کیا ہے، جس کی سماعت جمعہ کو ہونی تھی۔ مشرا کے وکیل نے پہلے عدالت میں دلیل دی تھی کہ خاتون کو پروسٹیٹ سے متعلق کوئی بیماری ہے جس کی وجہ سے اس نے خود پیشاب کردیا اور اس معاملے میں ان کے مؤکل کو جھوٹا پھنسایا ۔

الزام ہے کہ مشرا نے گزشتہ سال 26 نومبر کو ایئر انڈیا کے بزنس کلاس میں نشے کی حالت میں ایک 70 سالہ خاتون پر پیشاب کر دیا تھا۔ اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسٹیشن پر پولیس نے مشرا کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی اور مشرا کو بنگلورو سے گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے عدالت کو بتایا تھا کہ مشرا کیس کی تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ایئر انڈیا کے ایک مسافر پر پیشاب کرنے کے معاملے میں ملزم شنکر مشرا کو بنگلورو سے گرفتار کیا گیا تھا۔ دہلی پولیس ذرائع کے مطابق شنکر مشرا ممبئی کے میرا روڈ پر رہتا ہے۔ پولیس کئی دنوں سے اس کی تلاش میں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Air India Passenger Urinating Case دوران پرواز خاتون مسافر پر پیشاب کرنے والا ملزم شنکر مشرا گرفتار

یواین آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.