ETV Bharat / bharat

فضائیہ کو مستقبل کی جنگوں کے لیے صلاحیت میں اضافہ کرنا ہوگا: راجناتھ

مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مستقبل کی جنگوں میں فضائیہ کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنی صلاحیت کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

Air Force needs to increase capacity for future wars says Rajnath singh  Rajnath Singh addressed a conference of senior commanders of the Air Force  Rajnath Singh on Air Force news  Rajnath Singh Praised the Air Force  etv bharat urdu news  فضائیہ کو مستقبل کی جنگوں کے لیے صلاحیت میں اضافہ کرنا ہوگا  مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ  جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنی صلاحیت کو بڑھانے کی ضرورت  فضائیہ کے اعلیٰ کمانڈروں کی کانفرنس  اسٹیک ہولڈرز کی آراء پر توجہ دیے جانے کی ضرورت
فضائیہ کو مستقبل کی جنگوں کے لیے صلاحیت میں اضافہ کرنا ہوگا: راجناتھ
author img

By

Published : Nov 10, 2021, 7:47 PM IST

مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے یہاں فضائیہ کے اعلیٰ کمانڈروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلیٰ سطح کی تیاریوں، فوری کاروائی کرنے کے لیے تیار رہنے کی استعداد اور مہم کے دوران امن میں اول درجے کے پیشہ ور رجحان کے ساتھ کام کرنے کے لیے فضائیہ کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل کی لڑائیوں میں فضائیہ کا کردار بہت اہم ہونے والا ہے اور اسے دیکھتے ہوئے فضائیہ کو مصنوعی ذہانت، بگ ڈاٹا ہینڈلنگ اور مشین لرننگ جیسی جدید ٹیکنالوجی کی بدولت اپنی استعداد اور طاقت کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:۔ بھارت 75 سے زیادہ ممالک کو دفاعی سازوسامان ایکسپورٹ کر رہا ہے: راجناتھ

راجناتھ نے کہا کہ میک ان انڈیا منصوبے کے تحت لوکلائیزیشن کو فروغ دینے کی حکومت کی کوششوں کے نتائج نظر آنے لگے ہیں اور ہلکے جنگی طیارے مارک- 1 اے اور سی 295- کے آرڈر سے ایئرو اسپیس سیکٹر میں بھی لوکلائیزیشن (سودیسی)کو فروغ ملے گا۔ تینوں افواج کے انضمام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے لیکن اسے نافذ کرتے ہوئے تمام پہلو پر غور کیے جانے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی آراء پر توجہ دیے جانے کی ضرورت ہے۔

وزیر دفاع نے کمانڈروں سے کہا کہ وہ گہرائی سے غور و فکر کریں اور کانفرنس کے موضوع 'بے یقینی میں یقینی کو یقینی بنانا‘ کے موضوع پر عملی حل نکالیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.