نئی دہلی: بھارتی فضائیہ نے پیر کو باضابطہ طور پر دیسی تیار کردہ لائٹ یعنی ہلکی جنگی ہیلی کاپٹر کو اپنے بیڑے میں شامل کیا۔ اس سے فضائیہ کی طاقت میں مزید اضافہ ہو گا کیونکہ یہ ملٹی فنکشنل ہیلی کاپٹر مختلف قسم کے میزائل فائر کرنے اور ہتھیاروں کے استعمال کی صلاحیت رکھتا ہے۔ LCH کو ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (HAL) نے تیار کیا ہے، جسے بنیادی طور پر بلندی والے علاقوں میں تعینات کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ Air Force gets first made India light combat helicopters
-
#WATCH | The first indigenously developed Light Combat Helicopters (LCH) inducted into Indian Air Force at Jodhpur, in the presence of Defence minister Rajnath Singh and IAF chief Air Chief Marshal VR Chaudhari pic.twitter.com/sh3fqkTprg
— ANI (@ANI) October 3, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | The first indigenously developed Light Combat Helicopters (LCH) inducted into Indian Air Force at Jodhpur, in the presence of Defence minister Rajnath Singh and IAF chief Air Chief Marshal VR Chaudhari pic.twitter.com/sh3fqkTprg
— ANI (@ANI) October 3, 2022#WATCH | The first indigenously developed Light Combat Helicopters (LCH) inducted into Indian Air Force at Jodhpur, in the presence of Defence minister Rajnath Singh and IAF chief Air Chief Marshal VR Chaudhari pic.twitter.com/sh3fqkTprg
— ANI (@ANI) October 3, 2022
وزیر اعظم مودی کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی برائے سیکورٹی (CCS) نے رواں برس مارچ میں 15 مقامی لائٹ اٹیک ہیلی کاپٹر (LCH) کی خریداری کو منظوری دی تھی۔ یہ ہیلی کاپٹر HAL سے 3387 کروڑ میں خریدے گئے ہیں۔ ان میں سے 10 ہیلی کاپٹر فضائیہ کے لیے ہیں اور پانچ انڈین آرمی (فوج) کے لیے ہیں۔
اس سے قبل اتوار کو حکام نے بتایا کہ اس ہیلی کاپٹر کو وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، ایئر چیف مارشل وی آر چودھری کی موجودگی میں جودھ پور میں ایئر فورس بیس پر منعقدہ ایک پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔ وزیر دفاع نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ نئے ہیلی کاپٹروں کی شمولیت سے بھارتی فضائیہ کی "جنگی صلاحیت" کو "بڑا فروغ" ملے گا۔ حکام نے بتایا کہ 5.8 ٹن وزنی انجن والے ہیلی کاپٹر کا پہلے ہی کئی ہتھیاروں کے استعمال کے لیے تجربہ کیا جا چکا ہے۔
-
I would be in Jodhpur, Rajasthan tomorrow, 3rd October, to attend the Induction ceremony of the first indigenously developed Light Comat Helicopters (LCH). The induction of these helicopters will be a big boost to the IAF’s combat prowess. Looking forward to it. pic.twitter.com/L3nTfkJx5A
— Rajnath Singh (@rajnathsingh) October 2, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">I would be in Jodhpur, Rajasthan tomorrow, 3rd October, to attend the Induction ceremony of the first indigenously developed Light Comat Helicopters (LCH). The induction of these helicopters will be a big boost to the IAF’s combat prowess. Looking forward to it. pic.twitter.com/L3nTfkJx5A
— Rajnath Singh (@rajnathsingh) October 2, 2022I would be in Jodhpur, Rajasthan tomorrow, 3rd October, to attend the Induction ceremony of the first indigenously developed Light Comat Helicopters (LCH). The induction of these helicopters will be a big boost to the IAF’s combat prowess. Looking forward to it. pic.twitter.com/L3nTfkJx5A
— Rajnath Singh (@rajnathsingh) October 2, 2022
غور طلب ہے کہ مارچ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے سیکورٹی (CCS) کی میٹنگ میں 3,887 کروڑ روپے میں 15 مقامی طور پر تیار کردہ LCH خریدنے کی منظوری دی گئی تھی۔ وزارت دفاع نے کہا کہ ان میں سے 10 ہیلی کاپٹر فضائیہ کے لیے اور پانچ فوج کے لیے ہوں گے۔ حکام نے بتایا کہ LCH ' انڈیا دھرو ایڈوانس لائف ہیلی کاپٹر سے مشابہت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں بہت سے 'اسٹیلتھ خصوصیات، بکتر بند حفاظتی نظام، نائٹ اٹیک اور ایمرجنسی لینڈنگ کی صلاحیت ہے۔
سنگھ نے ٹویٹ کیاکہ "وہ 3 اکتوبر کو جودھ پور، راجستھان کا دورہ کریں گے، پہلے مقامی طور پر تیار کردہ لائٹ کامبیٹ ہیلی کاپٹروں (LCH) کی شمولیت کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ ان ہیلی کاپٹروں کی شمولیت سے بھارتی فضائیہ کی جنگی صلاحیت کو بڑا فروغ ملے گا۔ وہ اس کا منتظر ہیں۔
بتادیں کہ بھارت نے کارگل جنگ کے بعد سے ہی ایل سی ایچ دیسی حملہ آور ہیلی کاپٹر تیار کرنے کا ارادہ کر لیا تھا۔ کیونکہ اس وقت بھارت کے پاس ایسا اٹیک ہیلی کاپٹر نہیں تھا جو 15-16 ہزار فٹ کی بلندی پر جا کر دشمن کے بنکروں کو تباہ کر سکے۔ یہ منصوبہ سنہ 2006 میں منظور ہوا تھا۔ گزشتہ 15 برس کی محنت کے بعد یہ لائٹ کامبیٹ ہیلی کاپٹر تیار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: