ETV Bharat / bharat

ہوائی کرایہ محدود رکھنے کی میعاد میں 31 مئی تک توسیع

author img

By

Published : Apr 26, 2021, 10:41 PM IST

وزارت شہری ہوا بازی کے نئے حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ کرایہ کی موجودہ حد 31 مئی تک نافذ رہے گی۔

Air fares
ہوائی کرائے

حکومت نے ہوائی کرائے کے لیے مقررہ زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم حد کی میعاد 31 مئی تک بڑھا دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی گھریلو پروازوں کی تعداد بھی 31 مئی تک گذشتہ سال کے 'سمر شیڈیول' کے 80 فیصد تک محدود رہے گی۔

کووڈ-19 کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہری ہوا بازی کی وزارت نے دو الگ الگ احکامات جاری کر کے کرایہ اور پروازوں کی تعداد سے متعلق مخصوص ضوابط کی میعاد میں توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ایوی ایشن نے آج اس سلسلے میں سرکلر جاری کرکے یہ اطلاع دی ہے۔

کووڈ-19 کی وبا کے پیش نظر حکومت نے پرواز کے وقت کے حساب سے ہر شعبے کے لیے زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم کرایہ طے کیا ہے۔

یہ نظام گذشتہ سال 25 مئی سے نافذ ہے جب دو ماہ کی مکمل تالا بندی کے بعد گھریلو راستوں پر باقاعدہ پروازیں شروع کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

تاہم ایندھن کی زیادہ قیمتوں کا حوالہ دیتے ہوئے اس سال زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم کرایے میں اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینی سفارتخانہ کے کونسلر فائق حمزہ کا انتقال، جمعیت العلماء نے مدد کی

اس سسٹم کو پہلے تین ماہ کے لئے نافذ کیا گیا تھا، لیکن بعد میں اس کی مدت میں کئی بار توسیع کی جا چکی ہے۔ وزارت شہری ہوا بازی کے نئے حکم میں کہا گیا ہے کہ کرایہ کی موجودہ حد 31 مئی تک نافذ رہے گی۔

گذشتہ سال 25 مئی کو ایک تہائی پروازوں کی اجازت دینے کے بعد اس تعداد کو بتدریج بڑھا کر 80 فیصد کردیا گیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.