ETV Bharat / bharat

Aimim Condemns The Ban On Hijab: 'ایم آئی ایم اسکولوں اور کالجوں میں حجاب پر پابندی کی سخت مذمت کرتی ہے'

author img

By

Published : Jan 25, 2022, 1:41 PM IST

مجلس اتحاد المسلمین شاخ بیدر کے صدر منصور احمد قادری نے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین اسکولوں اور کالجوں میں حجاب پر پابندی کی سخت مذمت کرتی ہے. Aimim Condemns The Ban On Hijab انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت اور وزیر تعلیم کو چاہیے کہ وہ ریاست کے کالجوں اور اسکولوں میں لڑکیوں کے حجاب سے متعلق معاملات کی نوٹس لے اور اس کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

'ایم آئی ایم اسکولوں اور کالجوں میں حجاب پر پابندی کی سخت مذمت کرتی ہے'

ریاست کرناٹک کے مجلس اتحاد المسلمین شاخ بیدر کے صدر منصور احمد قادری نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں ریاست کے مختلف اضلاع میں لوگوں کے درمیان نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ Aimim Condemns The Ban On Hijab

انہوں نے اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے تعلق کہا کہ پہلے لوگوں کے کھانے پینے پر پابندی لگانے کی بات کہی جا رہی تھی، اب پہننے اوڑھنے پر بھی پابندی لگانے کی بات کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حجاب پر پابندی لگانے کی بات کرنا لوگوں کو خوف زدہ کرنے کے برابر ہے، ہمارے ملک میں ہر آدمی کو اپنے لحاظ سے کھانے پینے اور رہنے بسنے کا مکمل حق حاصل ہے اور یہ حق خود ملک کے آئین نے دیا ہے لیکن چند فرقہ پرست عناصر ریاست میں نفرت کے بیج بو کر یہاں کی پرُامن فضا کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے معاملات میں ریاستی وزیر تعلیم کو سخت اقدام کرنا چاہئے۔ کالج اور اسکول میں اس طرح کی پابندیوں سے متعلق معلومات حاصل کریں اور ایسے اسکولوں اور کالجوں کے خلاف سخت اقدام کریں، جس سے ریاست میں امن کی فضا مکروہ ہوتی ہو اور ایک دوسرے کے مذاہب کے ماننے والوں کے جذبات مجروح ہوتے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین اسکولوں اور کالجوں میں حجاب پر پابندی کی سخت مذمت کرتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت اور وزیر تعلیم کو چاہیے کہ وہ ریاست کے کالجوں اور اسکولوں میں لڑکیوں کے حجاب سے متعلق معاملات کی نوٹس لے اور اس کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.