اے آئی ایم آئی ایم نے یوپی انتخابات کے لیے مزید نو امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے۔ جمعرات کو جاری کی گئی نویں فہرست میں فیروز آباد کے شیخ آباد اسمبلی حلقے سے پریتی مشرا، سدھارتھ نگر کے ڈمریاگنج اسمبلی حلقے سے عرفان احمد ملک، ہردوئی کے سندیلا اسمبلی حلقے سے ملک، لکھیم پور کھیری کے لکھیم پور اسمبلی حلقے سے عثمان صدیقی، گھورکھپور کے گورکھپور دیہی اسمبلی حلقے سے محمد اسلام، پریاگ راج کے پریاگ راج شمال اسمبلی حلقے سے محمد علی، پریاگ راج کے پرتاپ پور اسمبلی حلقے سے سید محمد منتظر، پریاگ راج کے سراوں اسمبلی حلقے سے سیتا رام سروج، اعظم گڑھ کے گوپال پور اسمبلی حلقے سے عبداللہ کو امیدوار بنایا ہے۔AIMIM Released the 9th List
سات مرحلوں میں ہونے والے اتردیش اسمبلی انتخابات 2022 میں بہت کم وقت باقی ہے۔ سیاسی جماعتوں نے اب تک کئی مرحلوں کے امیدواروں کو میدان میں اتار دیا ہے۔ وہیں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے بھی یوپی میں اب تک کئی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ جمعرات کو جاری ہونے والی فہرست میں نو امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔
حیدرآباد کے رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے اترپردیش میں دو دیگر پارٹیوں کے ساتھ مل کر بھاگداری پریورتن مورچہ (Bhagidari Parivartan Morcha) تشکیل دیا ہے۔ اس مورچہ کے تحت مجلس نے جمعرات کو مزید نو امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔
مزید پڑھیں:۔ MIM Releases 3rd List for UP Elections: ایم آئی ایم کی جانب سے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری
اے آئی ایم آئی ایم نے تبھاگداری پریورتن مورچہ کے تحت بابو سنگھ کشواہا کی جن ادھیکر پارٹی اور وامن میشرام کی بی اے ایم سی ای ایف کے ساتھ اتحاد کے تحت میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تبھاگداری پریورتن مورچہ تمام 403 سیٹوں پر الیکشن لڑے گا۔