دہلی: اسد الدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) نے دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے دوسرے ہی دن دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن نے جمعہ کو ہی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔ اس کے مطابق دہلی میونسپل کارپوریشن کی 250 سیٹوں کے لیے 4 دسمبر کو پولنگ ہوگی اور انتخابی نتائج 7 دسمبر کو آئیں گے۔ 250 نشستوں کے لیے انتخابات 4 دسمبر کو ہوں گے۔ ووٹوں کی گنتی 7 دسمبر کو ہوگی۔ اس میں کل ووٹر 1.46 کروڑ ہیں۔ 13،665 پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Delhi Municipal Corporation Elections: عام آدمی پارٹی کا بی جے پی کے خلاف احتجاج