آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اسد الدین اویسی AIMIM President Asaduddin Owaisi نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بابری مسجد کے فیصلے Babri Masjid Verdict کے بعد کہا گیا کہ اس معاملے میں کوئی مجرم نہیں ہے۔ میں نے پارلیمنٹ میں پوچھا کہ سی بی آئی نے اپیل کیوں نہیں کی کہ آخر کس نے مسجد کو منہدم کیا؟۔
انہوں نے کانگرس، ایس پی اور بی ایس پی پر بھی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر کیا ایس پی، بی ایس پی یا کانگریس BSP or Congress کے کسی رہنما نے کچھ کہا؟
یہ بھی پڑھیں: Ashfaq Saifi on Owaisi: یوپی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین نے اویسی کو مسلمانوں کا دشمن بتایا
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین All India Majlis Ittehad-e-Muslimeen کے رہنما اسد الدین اویسی نے مزید کہا کہ کسی پارٹی نے بھی اس معاملے پر کچھ بھی نہیں کہا، سب نے آنکھیں بند کر لیں کیوں کہ میری مسجد کو منہدم کیا گیا، ان کی نہیں۔