ETV Bharat / bharat

Akbaruddin Owaisi On Raj Thackeray:'اسلام کے لئے سب سے پہلے جان دینے والا شخص اکبر الدین اویسی ہوگا' - اکبر الدین اویسی کا متنازع بیان

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی اکبر الدین نے اورنگ آباد میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کسی چیز سے ختم ہونے والا نہیں ہے، آپ سمجھتے ہیں کہ ہم ڈر جائیں گے، ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔ AIMIM MLA Akbaruddin Owaisi Address To Party Workers In Aurangabad

'اسلام کے لئے سب سے پہلے جان دینے والا شخص اکبر الدین اویسی ہوگا'

author img

By

Published : May 13, 2022, 11:57 AM IST

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے آئی ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی اکبر الدین نے ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔ اکبر الدین اویسی نے ایک تقریب میں کہا کہ 'آپ کو ڈرنے کی ضرورت نہیں، کوئی کتا بھونکتا ہے، اسے بھونکنے دو، اس کو جواب مت دو'۔ انہوں نے راج ٹھاکرے کا نام لیے بغیر انہیں نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ 'میں کسی کو جواب دینے نہیں آیا، آپ جواب دینے کے لائق نہیں، میرے پاس کم از کم ایک رکن پارلیمان ہے، آپ بے گھر ہیں، آپ کو بے گھر کر دیا گیا ہے۔' AIMIM MLA Akbaruddin Owaisi Comments On Raj Thackeray

انہوں نے کہا کہ ہم جلد ہی ایک بڑی ریلی نکالیں گے اور اس کے ذریعہ بہتر جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں زہر پھیلایا جا رہا ہے۔ اذان پر جھگڑا ہے۔ حجاب اور لنچنگ کی بات ہو رہی ہے لیکن ہم سب کو پیار سے جواب دیں گے۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت اور جگہ میں متعین کروں گا اور ان کو جواب دوں گا۔ ڈرو مت، تمہیں ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وقت آنے پر اسلام کے لئے سب سے پہلے جان دینے والا شخص اکبر الدین ہی ہوگا۔

مزید پڑھیں:۔ Akbaruddin Owaisi Visit Aurangabad: اکبرالدین اویسی نے اورنگ زیب عالمگیر کے مزار پر دی حاضری

انہوں نے کہا کہ یاد رکھیں کہ اسلام کسی چیز سے ختم ہونے والا نہیں ہے، آپ سمجھتے ہیں کہ ہم ڈریں گے، ہم نہیں ڈریں گے۔ انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ 'آپ کسی کو جواب مت دیں، قانون ہاتھ میں نہ لیں، میں جواب دوں گا، فکر نہ کریں، خوفزدہ نہ ہوں'۔ یہ ملک جتنا تمہارا ہے اتنا ہی میرا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.