ETV Bharat / bharat

Rahul Gandhi UK Remarks راہل گاندھی موجودہ ہندوستانی سیاست کے میر جعفر ہیں، سمبت پاترا - بی جے پی کے قومی ترجمان سمبت پاترا

بی جے پی نے آج ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ کانگریس رہنما راہل گاندھی کو لندن میں دیے گئے اپنے متنازع بیانات کے لیے پارلیمنٹ میں معافی مانگنی چاہئے۔ بی جے پی کے ترجمان نے انہیں میر جعفر کہہ کر مخاطب کیا۔Sambit Patra on rahul gandhi

راہل گاندھی موجودہ ہندوستانی سیاست کے میر جعفر ہیں

author img

By

Published : Mar 21, 2023, 2:19 PM IST

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے منگل کو راہل گاندھی کے لندن والے ریمارکس پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں موجودہ ہندوستانی سیاست کا میر جعفر قرار دیا اور کہا کہ انہیں اپنے بیانات پر معافی مانگنی ہوگی۔ بی جے پی کے قومی ترجمان سمبت پاترا نے نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میر جعفر نے نواب بننے کے لیے جو کچھ کیا اور راہل گاندھی نے لندن میں جو کیا، دونوں بالکل ایک جیسا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہزادہ نواب بننا چاہتا ہے۔ آج کے میر جعفر کو معافی مانگنی پڑے گی۔ انہوں نے راہل گاندھی پر لندن میں بھارت کی توہین کرنے کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کانگریس رہنما کا ملک کے خلاف بات کرنا بہت عام بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ راہل گاندھی معافی مانگے بغیر چلے جائیں گے، انہیں معافی مانگنی پڑے گی، ہم ان سے معافی منگوا کر ہی رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رافیل معاملے میں بھی راہل گاندھی کو معافی مانگنی پڑی تھی اور آج انہیں پارلیمنٹ میں بھی معافی مانگنی ہوگی۔ بی جے پی کے ترجمان نے کہا کہ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ راہل گاندھی اس وقت ہندوستانی سیاست کے میر جعفر ہیں۔

پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا دوسرا مرحلہ پیر 13 مارچ کو شروع ہوا اور تب سے بی جے پی راہل گاندھی کے لندن میں دیے گئے بیان پر ان سے معافی مانگنے کے مطالبے پر بضد ہے جب کہ کانگریس سمیت کئی اپوزیشن پارٹیاں اڈانی گروپ سے متعلق معاملے کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) سے تحقیقات کرانے پر زور دے رہی ہیں۔ اپوزیشن اور حکمراں پارٹی کے ہنگامے کی وجہ سے گزشتہ ہفتے لوک سبھا میں وقفہ سوالات اور وقفہ صفر کی کارروائی میں خلل پڑا اور دیگر کام نہیں ہو سکا۔ پیر کو بھی ان مسائل پر دونوں ایوانوں میں ہنگامہ ہوا اور کوئی کام نہیں ہو سکا۔

مزید پڑھیں:۔ Rahul Gandhi Slams RSS بھارت کے تمام اداروں پر آر ایس ایس کا قبضہ، راہل گاندھی

واضح رہے کہ حال ہی میں لندن میں ایک پروگرام میں راہل گاندھی نے الزام لگایا تھا کہ بھارتی جمہوریت کے ڈھانچے پر حملہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور یورپ سمیت دنیا کے جمہوری حصے اس طرف توجہ دینے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے لیکچر کے دوران یہ بھی الزام لگایا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی بھارت کے جمہوری ڈھانچے کو تباہ کر رہے ہیں۔ کانگریس کے سابق صدر کے ان تبصروں نے ملک میں ایک نیا سیاسی تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔وہیں بی جے پی ان پر الزام لگا رہی ہے کہ وہ غیر ملکی سرزمین پر بھارت کو بدنام کر رہے ہیں اور غیر ملکی مداخلت کی کوشش کر رہے ہیں، وہیں کانگریس وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے بیرون ملک بھارت کی داخلی سیاست کے معاملے کو اٹھانے کی مبینہ مثالوں کا حوالہ دیتے ہوئے حکمراں پارٹی پر جوابی وار کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.