گجرات میں کورونا وائرس کا قہر بڑھتا جا رہا ہے تو وہیں، کورونا مریضوں کے لیے استعمال کی جانے والی میڈیکل کِٹ، اور سرجیکل آلات کی کالا بازاری بھی میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
گجرات کے شہر احمد آباد کے شاہین فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی حمید میمن میڈیکل آلات کی کالا بازاری کو روکنے کے لیے انتہائی کم قیمت میں میڈیکل کِٹ اور سرجیکل آلات کو کورونا مریضوں تک پہنچانے کا کام کر رہے ہیں۔
دراصل شاہین فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی حمید میمن حال ہی میں کورونا پازیٹیو پائے گیے تھے اور انہوں اپنا علاج گھر رہ کر ہی کرایا تھا۔ اس دوران ان کے لیے استعمال کیے جانے والے میڈیکل سامان و آلات کو ان کے بچوں نے گھر میں ہی خرید کر استعمال کیا، انہیں یہ تمام آلات اصل قیمت سے چار سے پانچ گناہ زیادہ قیمت پر خریدنا پڑا تھا اور جب حمید میمن کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے فیصلہ کیا کہ اس کالا بازاری کو روکنے کے لیے کچھ کرنا چاہیے۔
صحتیاب ہونے کے بعد حمید میمن نے کورونا مریضوں کے لیے استعمال کیے جانے والے میڈیکل سامان کو اپنے گھر اور شاہین فاؤنڈیشن کی آفس پر منگوا لیا جسے وہ اب ضرورت مندوں کو بہت ہی کم قیمت اور کچھ کو مفت میں مہیا کر رہے ہیں۔
اس تعلق سے حمید میمن نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ہم لوگ گذشتہ برس بھی کورونا وائرس کے دوران لوگوں کی کافی خدمت کی تھی اور اناج کِٹ، دوائیاں، آکسیجن فراہم کرنے اور سینیٹائزیشن کا کام کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس بار بھی جب سے کورونا کی دوسری لہر کی شروعات ہوئی ہے تب سے ہم لوگوں کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں جن لوگوں کو آکسیجن کی ضرورت تھی انہیں آکسیجن مفت میں مہیا کرایا اور آکسیجن سیلنڈر کی کالا بازاری کو روکنے کے لیے ہم نے بھرپور کوشش کی ہے۔
حمید میمن نے کہا کہ جو چیزیں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے استعمال کی جاتی ہے اور جس طرح سے کالابازاری شروع ہو چکی ہے نیز انہیں مہنگے داموں میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ ان سب غیر قانونی کاموں کو روکنے کے لیے شاہین فاؤنڈیشن نے خود یہ سامان خریدا ہے اور اسے اصل قیمت میں یا کم قیمت میں لوگوں کو فراہم کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شاہین فاؤنڈیشن کورونا مریضوں کے لیے بازار میں چار سے پانچ گنا مہنگے فروخت ہونے والے آکسی فلومیٹر کو 1250،آکسی میٹر کو 950 اور دیگر آلات کو ہول سیل قیمت فروخت کر رہا ہے۔
اس کے علاوہ مریضوں کو آکسیجن ماسک مفت میں دیا جا رہا ہے جبکہ 100 ماسک کا پیکیٹ بھی بے حد کم قیمت پر دیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ بہت سے غریب مریضوں کو ڈیازٹ کے بغیر ان کی رپورٹس دیکھ کر آکسیجن سلینڈر مفت میں مہیا کرایا جا رہا ہے تاکہ ان ساز و سامان کی کالا بازاری پر قدغن لگایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ جو بھی ہوا، ہمیں جو چیزیں مہنگی خریدنی پڑیں وہ اب غریب مریضوں کو بالکل کم قیمت پر مہیا ہو سکیں، اس لیے ہم نے یہ کام کی شروعات کی ہے۔