ETV Bharat / bharat

Awareness Program in Mandi لورن میں محکمہ زراعت کی جانب سے جانکاری کیمپ

author img

By

Published : Mar 18, 2023, 4:03 PM IST

محکمہ زراعت کی جانب سے منڈی کے بلاک لورن میں جانکاری کیمپ منعقد کیا گیا۔ اس دوران لوگوں کو راجماش کی فصل کے حوالے سے جانکاری فراہم کی گئی۔

لورن میں محکمہ زراعت کی جانب سے جانکاری کیمپ

منڈی: پونچھ کی تحصیل منڈی کے بلاک لورن میں محکمہ زراعت کی جانب سے جانکاری کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس کیمپ میں مہمانِ خصوصی کے طور پر بلاک ترقیاتی کونسل لورن شمیم اختر موجود رہے۔ ان کے علاوہ متعلقہ محکمہ کے چیف اگریکلچر آفیسر پونچھ سمیت دیگر ملازمین و علاقہ کے پنچ سرپنچ و مقامی لوگ کمیپ کا حصہ رہے۔ واضح رہے کیمپ منعقد کرنے کا مقصد لوگوں کو راجماش کی فصل کے حوالے سے جانکاری فراہم کرنا تھا۔ اس حوالے سے سرپنچ چودھری کامران بشیر و سرپنچ اعجاز تانترے نے کہا کہ محکمہ زراعت کی جانب سے لوگوں کو بروقت کھاد، آلو، بیج، وغیرہ فراہم نہیں کیے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ 'پی ایم کسان' کا معاملہ بھی جوں کا توں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے دو سالوں سے منڈی میں عوامی دربار منعقد ہوتے آئے ہیں لیکن گزشتہ دو سال سے بلاک لورن میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کی جانب سے ایک بھی عوامی دربار کا اہتمام نہیں کیا گیا۔

انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بلاک لورن میں بھی ایک کیمپ منعقد کیا جائے اور عوام کو دریش مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔ اس حوالے سے ایگریکلچر افیسر نے بتایاکہ کسانوں کو راجماش کی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے تربیت دینے کے حوالے سے یہ کمپ لگایا گیا ہے۔ جس میں یہاں لوگوں کو راجماش کی پیداوار کے حوالے سے اہم جانکاری دی گئی۔ انہوں نے لوگوں کی شکایات کے حوالے سے بتایاکہ گائیڈ لائین کے مطابق ہی قستیں ڈالی جائیں گیں۔ ان میں اگر کوئی رہ جاتا ہے تو اس کے لئے ٹیم کو حکم دیا گیا ہےکہ وہ ان کی نشاندہی کرے۔ اب اس بار لورن میں راجماش دی جائےگی اور کسان کو چاہئے کہ وہ خراب بیج کو واپس کردے، انہوں نے یقین دلایا کہ محکمہ عوام کے ساتھ ہر وقت تعاون کے لئے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Awareness Programme in Tral: محکمہ زراعت کی جانب سے ترال میں جانکاری کیمپ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.