ETV Bharat / bharat

آگرہ: تین کشمیری طلباء گرفتار، یوپی اقلیتی کمیشن نے گرفتاری کی حمایت کی

اترپردیش اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اشفاق سیفی نے کہا کہ بھارت میں پاکستان کی حمایت میں جشن منانے کو ہرگز برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اس معاملے میں جو بھی ملوث پایا جائے گا اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ پولیس ہر پہلو سے چھان بین کر رہی ہے۔

یوپی اقلیتی کمیشن
یوپی اقلیتی کمیشن
author img

By

Published : Oct 28, 2021, 11:59 AM IST

اترپردیش کے ضلع آگرہ کے راجا بلونت سنگھ انجینئرنگ کالج میں زیر تعلیم تین کشمیری طلبہ پر مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان طلباء پر یہ الزام ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے جیتنے پر انہوں جشن منایا تھا اور اسے سماجی رابطہ کی سائٹ پر بھی وائرل کیا۔ جس پر کاروائی کرتے ہوئے کالج انتظامیہ نے تینوں طالب علموں کا اخراج کردیا ہے اور بی جے پی رہنماؤں کی شکایت پر تھانہ جگدیش پور میں ایف ائی ار درج کر کے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

یوپی اقلیتی کمیشن

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اترپردیش اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اشفاق سیفی نے کہا کہ پولیس نے تین طالب علموں کو گرفتار کر لیا ہے اور ان پر ضروری کارروائی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا بھارت میں پاکستان کے حمایت میں جشن منانے کو ہرگز برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اس معاملے میں جو بھی ملوث پایا جائے گا اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ پولیس ہر پہلو سے چھان بین کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان طلباء سے کسی سازش کے تحت یہ کام کرایا گیا ہو اس کی بھی جانچ کی جارہی ہے ان کے رابطے میں کون لوگ ہیں اس پر بھی نظر رکھی جارہی ہے۔ ساتھ ہی ان کے موبائل اور لیپ ٹاپ کی بھی جانچ کی جائے گی۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے سوال کیا کہ کیا کھیل کو کھیل کے نظریے سے نہیں دیکھنا چاہیے، ان طلباء کے مستقبل کو خراب کرنا کس حد تک درست ہے؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب بات ملک کے آتی ہے تو حب الوطنی کے جذبات کھیل پر غالب آجاتے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سب سے اوپر ہے۔ لہذا اس طرح کی حرکت ہر گز برداشت نہیں کی جاسکتی اس پر پولیس سختی سے کاروائی کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں:

کوٹہ :چار سو کشمیری طلبا 14 بسوں سےگھر روانہ

واضح رہے کہ سول انجینئرنگ تیسرے سال کے طالب علم ارشد یوسف، عنایت الطاف اور چوتھے سال کے طالب علم شوکت احمد غنائی کو گرفتار کر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.