نئی دہلی: تینوں افواج کے سربراہان اگنی پتھ اسکیم کے سلسلے میں منگل کو یعنی آج پی ایم مودی سے ملاقات کریں گے۔ اس میٹنگ کے دوران تینوں آرمی چیف انہیں فوج کی نئی بھرتی اسکیم (اگنی پتھ اسکیم) کے بارے میں تفصیلات دیں گے۔ بتادیں کہ اس اسکیم کے اعلان کے بعد سے ملک بھر میں کئی مقامات پر پرتشدد مظاہرے ہوئے ہیں۔ بہار میں کئی ٹرینوں کو آگ لگا دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی ہیڈ کوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ Three service Chiefs to meet PM Narendra Modi today
اگنی پتھ اسکیم کے تحت جن نوجوانوں کا انتخاب کیا جائے گا انہیں اگنی ویر کہا جائے گا۔ اتوار کو اس اسکیم کا براہ راست نام لیے بغیر وزیراعظم نریندر نے کہا کہ حکومت کے کچھ اقدامات آج بھلے ہی کڑوے لگیں لیکن بعد میں ان کا پھل ضرور ملے گا۔ کئی پروجیکٹس کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے بعد بنگلور میں ایک جسلہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 'ہمارے چند اقدامات موجودہ وقت میں تلخ معلوم ہوتے ہیں لیکن آنے والے دنوں میں ان کا پھل ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ سرکاری شعبہ، دونوں کے پاس یکساں مواقع ہیں لیکن لوگوں کی ذہنیت نہیں بدلی ہے۔ وہ نجی اداروں کے بارے میں اتنی اچھی بات نہیں کرتے۔
مزید پڑھیں:۔ Agnipath Scheme: ملک بھر میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف مظاہرے، آگ زنی اور توڑ پھوڑ جاری
آپ کو بتا دیں کہ فوج میں بھرتی کے لیے اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج میں کچھ تنظیموں نے کل بھارت بند کی کال دی تھی۔ احتجاج کے باعث ریلوے کو 500 سے زائد ٹرینیں منسوخ کرنا پڑیں۔ اگنی پتھ اسکیم کے اعلان کے بعد سے آتشزدگی اور توڑ پھوڑ میں ملک کی املاک کو کافی نقصان پہنچا ہے۔