مرکزی حکومت نے ملک بھر میں جاری احتجاج کے درمیان ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اگنی پتھ اسکیم کے تحت بھرتی کی بالائی عمر کی حد کو سال 2022 کےلیے 21 برس سے بڑھاکر 23 برس کردیا ہے۔
واضح رہے کہ فوج میں بھرتی کی نئی اسکیم کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہے، جس کے بعد حکومت نے عمر کی حد بڑھانے کا اعلان کیا۔
حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اگنی پتھ اسکیم کے آغاز کے بعد مسلح افواج میں بھرتی کےلیے عمر کی حد ساڑھے سترہ اور اسکیم سال کے درمیان مقرر کی گئی تھی۔ گذشتہ دو سال کے دوران بھرتیاں نہ ہونے کے پیش نظر حکومت نے مجوزہ بھرتیوں کے تحت 2022 کے لیے ایک بار استثنیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔