ETV Bharat / bharat

Agneepath Scheme Protest: بہار میں آج اسکول بند اور انٹرنیٹ سروس معطل رہیں گی

author img

By

Published : Jun 20, 2022, 7:46 AM IST

بہار میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف جاری پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر حکومت نے کئی اظلاع میں انٹرنیٹ خدمات معطل کردی ہیں اور تمام اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ Internet Service Suspend In Bihar

بہار میں آج اسکول بند اور انٹرنیٹ سروس معطل رہیں گی

پٹنہ: ریاست بہار میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج کے درمیان اب تک 138 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 718 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انتظامیہ اب شرپسندوں سے سختی سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ اس دوران 20 جون بروز پیر کو تمام سرکاری اور غیر سرکاری اسکول بند رہیں گے۔ بہار میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف جاری احتجاج اور بھارت بند کے اعلان کی وجہ سے تمام اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بچوں کے ساتھ سڑک پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے اسکول بند رکھے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی کئی اسکولوں نے گرمیوں کی تعطیلات بڑھا دی ہیں۔ معاملہ ٹھنڈا ہونے کے بعد ہی اسکول کھولے جائیں گے۔ schools remain closed on monday in bihar

اگنی پتھ اسکیم کے خلاف بہار میں ہنگامہ آرائی کے پیش نظر ریاستی حکومت نے 15 اضلاع میں انٹرنیٹ سروس پر پابندی 19 جون سے 48 گھنٹے کے لیے بڑھا دی ہے۔ اب 20 جون تک ریاست کے 15 اضلاع میں انٹرنیٹ پر پابندی رہے گی۔ سوشل میڈیا پر 20 جون کو بھارت بند کی بات چل رہی ہے۔ تاہم کسی تنظیم نے بند کا اعلان نہیں کیا ہے۔ اس سے قبل تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ 20 جون کو ہونے والے جنتا دربار کی تیاری کریں۔ جنتا دربار کے لیے لیٹر بھی کابینہ کے محکمے کی جانب سے جاری کیا گیا تھا تاہم اب التوا کا خط جاری کر دیا گیا ہے۔

بھارتی فضائیہ نے اتوار کو 'اگنی پتھ' بھرتی اسکیم سے متعلق تفصیلات جاری کیں۔ اس کے تحت فضائیہ سے انتخاب کا عمل 24 جون سے شروع ہو رہا ہے۔ ایئر چیف وی آر چودھری نے کہا کہ 2022 کے لیے اگنی پتھ اسکیم کے تحت بھرتی ہونے والے (مسلح افواج میں) عمر کی حد بڑھا کر 23 سال کر دی گئی ہے، اس طرح نوجوانوں کو مسلح افواج میں بھرتی کے نئے 'ماڈل' کے تحت نوجوانوں کے بڑے حصے کو شامل کیا جاسکے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.