ETV Bharat / bharat

پی ڈی پی کے بعد اب نیشنل کانفرنس نشانے پر

author img

By

Published : Nov 8, 2021, 10:51 PM IST

دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کی ایک بڑی سیاسی جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی جو دو مرتبہ اقتدار میں رہ چکی ہے روبہ زوال ہوئی۔ اس پارٹی کے بیشتر لیڑران اپنی پارٹی یا پیپلز کانفرنس میں ضم ہوئے لیکن اب جموں و کشمیر میں 70 برسوں سے سرگرم سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس میں لیڑران کا  انخلا شروع ہونے لگا ہے۔

After the PDP, now the National Conference is on target
پی ڈی پی کے بعد اب نیشنل کانفرنس نشانے پر

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے جموں صوبے کے صدر اور تین مرتبہ ممبر اسمبلی رہ چکے رویندر رانہ حالیہ دنوں بی جے پی کا حصہ بنے اور چند دنوں میں دیگر بڑے لیڑران نے رانہ کی راہ اختیار کی۔ اس ہلچل سے نیشنل کانفرنس کو جموں کے چند اضلاع میں سیاسی دھچکہ ضرور لگا۔

نیشنل کانفرس کے ضلع بڈگام کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر عبد الرحیم راتھر کے فرزند ہلال راتھر گزشتہ دنوں پیپلز کانفرنس میں شامل ہوئے۔

ویڈیو

سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ پی ڈی پی کے بعد اب نیشنل کانفرنس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ گزشتہ دنوں اس پارٹی کے سابق ایم ایل اے اور ضلع گاندربل کے پارٹی صدر اشفاق جبار نے اپنے عہدے سے استعفی دیا۔ بتایا جارہا ہے کہ وہ پیپلز کانفرنس میں شامل ہونے والے ہیں۔

اشفاق جبار کے مستعفی ہونے کے بعد خبریں گشت کر رہی ہیں کہ نیشنل کانفرنس کے کئی سینئر لیڑران اس پارٹی کو آنے والے دنوں میں الوداع کہہ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

چین سے بات چیت ہوسکتی ہے تو پاکستان سے کیوں نہیں؟ فاروق عبداللہ

نیشنل کانفرنس اعتراف کر رہی ہے کہ ان کے لیڑران کو پارٹی چھوڑنے کے متعلق کہا گیا ہے۔

این سی کے جنرل سیکرٹری علی محمد ساغر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ لیڑران کو مشکلات اور دباؤ درپیش ہیں لیکن وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کے طرح پارٹی کا ساتھ دیں گے۔

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ سیاسی لیڑران کو بلیک میل اور دباؤ کرکے سرکار کی من پسند پارٹیوں میں شامل ہونے پر مجبور کیا جارہا ہے۔

عام رائے ہے کہ بی جے پی اقتدار سے جموں و کشمیر میں روایتی سیاسی جماعتیں نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کو توڑ کر پسندیدہ پارٹیوں کو مضبوط کرکے مستقبل میں سرکار بنانے کے لیے راہ ہموار کر رہی ہیں۔

سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ کشمیر کے سیاسی لیڑران کی تاریخی روایت ہے کہ وہ سیاسی ہوا بدلتے ہی اپنا سیاسی رخ بھی تبدیل کرتے ہیں۔

تاہم وہ کہتے ہے کہ اس دل بدلی سے جموں و کشمیر کے مجموعی سیاسی صورتحال پر کوئی فرق نہیں پڑا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.