ETV Bharat / bharat

Sonia Gandhi on States Chiefs: سونیا گاندھی نے سدھو سمیت پانچ ریاستی صدور سے استعفیٰ مانگا - سدھو سمیت پانچ ریاستی صدور سے استعفیٰ طلب

کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی Interim Congress President Sonia Gandhi نے اترپردیش، اتراکھنڈ، منی پور، گوا اور پنجاب کے ریاستی صدور سے استعفی مانگا ہے۔

سونیا گاندھی نے سدھو سمیت پانچ ریاستی صدور سے استعفیٰ مانگا

author img

By

Published : Mar 15, 2022, 10:10 PM IST

پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد After Polls Debacle کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی Interim Congress President Sonia Gandhi نے بڑا اقدام کیا ہے۔

پارٹی سپریمو نے اتر پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، گوا اور منی پور کے پردیش کانگریس کمیٹی کے صدور سے استعفیٰ طلب کیا ہے۔ کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری رندیپ سرجے والا نے کہا کہ ان ریاستوں میں تنظیم نو کے لیے پی سی سی کے صدور سے عہدہ چھوڑنے کو کہا گیا ہے۔

پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس شکست کے حوالے سے پارٹی ہائی کمان نے اتوار کو اجلاس بلایا۔ اس کے بعد سے مسلسل کارروائی کا دور شروع ہو گیا۔

اس حکم کے فوراً بعد اتراکھنڈ کانگریس کے صدر گنیش گوڈیال نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی شکست کی اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے انہوں نے اپنا استعفیٰ پیش کیا ہے۔

کانگریس کی حکومت والی ریاست پنجاب میں وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی اور کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو بھی اپنی سیٹیں نہ بچا سکے، جب کہ اتر پردیش میں کانگریس کے کئی رہنما اپنی جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ کانگریس کو باقی ریاستوں اتراکھنڈ، منی پور اور گوا میں بھی بری طرح شکست ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: Sonia Gandhi to Continue As Cong President: سونیا گاندھی بنی رہیں گی کانگریس صدر

واضح رہے کہ ان پانچوں ریاستوں میں اترپردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، گوا اور منی پور میں حال ہی میں اسمبلی انتخابات ہوئے تھے اور ان انتخابات میں کانگریس کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پارٹی کو کم سے کم چار ریاستوں میں جیت کی امید تھی۔ اترپردیش کی 403 اسمبلی والے اترپردیش میں پارٹی کو محض دو سیٹیں ملی ہیں۔ باقی چار ریاستوں میں بھی پارٹی کی کارکردگی بہت خراب رہی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.