ملک میں سی این جی کی تقسیم کرنے والی کمپنی اندرا پرستھ گیس لمیٹڈ (آئی جی ایل) نے جمعرات کو گاڑیوں میں ایندھن کی شکل میں استعمال ہونے والی کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ کمپنی کی طرف سے یہ اضافہ آج سے نافذ کر دیا گیا ہے۔ سی این جی کی قیمت میں اس اضافے کے ساتھ ہی، دہلی میں نئی قیمت 59.01 روپے فی کلو گرام ہو گئی ہے۔ PNG rate hiked by Rs 1
ایک روپے کے اضافے کے ساتھ نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا اور غازی آباد میں قیمت 61.58 روپے، مظفر نگر، میرٹھ اور شاملی میں 66.26 روپے، گروگرام میں 67.68 روپے، ریواڑی میں 69.48 روپے، کرنال اور کیتھل میں 67.68 روپے، کانپور، ہمیر پور اور فتح پور میں 70.8 روپے، اجمیر، پالی اور راجسمند میں 69.31 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ آئی جی ایل نے آج ہی گھریلو پائپ نیچرل گیس (پی این جی) کی قیمت میں ایک روپے کے اضافے کے ساتھ نئی قیمت جاری کردی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں جہاں خام تیل کی قیمت مسلسل اتار چڑھاؤ کے درمیان 100 ڈالر سے اوپر جا رہی ہے۔ وہیں ملک میں توانائی کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ پیٹرول، ڈیزل، ایل پی جی، پی این جی اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:۔ Petrol Diesel Price Hike: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دوسرے دن بھی اضافہ
وہیں اندرا پرستھ گیس لمیٹڈ نے گھریلو قدرتی گیس (پی این جی) کی قیمت میں ایک روپے فی اسٹینڈرڈ کیوبک میٹر (ایس سی ایم) کا اضافہ کیا۔ کمپنی نے بڑھے ہوئے نرخوں کو جمعرات سے نافذ کر دیا۔ پی این جی کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ دہلی میں اس کی قیمت 36.61 روپے فی ایس سی ایم ہو گئی ہے، جب کہ نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا اور غازی آباد میں یہ 35.86 روپے فی ایس سی ایم کی قیمت سے صارفین کو فراہم کیا جائے گا۔ گروگرام میں قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی پی این جی کی قیمت 34.81 فی ایس سی ایم ہو گئی ہے۔
کمپنی نے یہ فیصلہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کیا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دودنوں 22-23 مارچ کو 80-80 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔ قومی دارالحکومت دہلی میں اضافہ کے ساتھ ہی پٹرول کی قیمت 97.01 فی لیٹر ہو گئی ہے، جب کہ ڈیزل کی قیمت 88.27 فی لیٹر۔
(یو این آئی)