ETV Bharat / bharat

آرٹیکل 370 کے سلسلے میں سی ڈبلیو سی کی قرار داد پر عمل کریں: کانگریس - آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ

کانگریس ورکنگ کمیٹی کے ذریعہ منظور کردہ قرار داد پر کہا گیا ہے کہ سی ڈبلیو سی یکطرفہ اور غیر جمہوری انداز کی مذمت کرتی ہے جس میں آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کیا گیا تھا۔

آرٹیکل 370 کے سلسلے میں سی ڈبلیو سی کی قرار داد پر عمل کریں: کانگریس

author img

By

Published : Jun 13, 2021, 9:36 AM IST

بی جے پی نے آرٹیکل 370 پر کانگریس کے سینیئر رہنما دگ وجے سنگھ کے بیان پر پارٹی کو نشانہ بنایا تھا۔ کانگریس نے اس کا جواب دیتے ہوئے ہفتے کے روز کہا کہ 6 اگست 2019 کی سی ڈبلیو سی کی قرارداد پر سبھی کو عمل کرنا چاہئے۔

اکثر سرخیوں میں رہنے والے کانگریس کے رہنما دگ وجے سنگھ کی ایک آڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں کانگریسی رہنما یہ کہتے ہوئے سنے جاتے ہیں کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو آرٹیکل 370 پر غور کرے گی۔

آئین کے آرٹیکل 370 کے تحت جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دیا گیا تھا لیکن نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی حکومت نے 5 اگست 2019 کو اسے منسوخ کردیا تھا۔

کانگریس ورکنگ کمیٹی کے ذریعہ منظور کردہ قرار داد پر کہا گیا ہے کہ سی ڈبلیو سی یکطرفہ اور غیر جمہوری انداز کی مذمت کرتی ہے جس میں آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ کانگریس کے رہنما دگ وجے سنگھ نے کہا ہے کہ اگر کانگریس دوبارہ اقتدار میں آئی تو وہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کی بحالی پر غور کریں گے۔

وہیں اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد دگ وجے نے ٹویٹ کیا کہ جاہل لوگوں کی جماعت کو shall اور consider میں فرق سمجھ میں نہیں آتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.