ETV Bharat / bharat

انڈو تبتی آفتاب پوریوال امریکی شہر سنسناٹی کے میئر منتخب

پوریوال ایک مہاجر تبتی ماں اور بھارتی باپ کے بیٹے ہیں۔ ان کے دادا بریگیڈیئر اجیت سنگھ انڈین آرمی میں تھے۔

author img

By

Published : Nov 4, 2021, 7:36 AM IST

aftab pureval elected first indo tibetan mayor of cincinnati city us

انڈو تبتی آفتاب پوریوال امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی کے میئر منتخب ہو گئے ہیں۔ وہ کمیونٹی کے پہلے رکن ہیں جو اس طرح کے عہدے پر منتخب ہوئے ہیں۔ 38 سالہ پوریوال ایک مہاجر تبتی ماں اور بھارتی باپ کے بیٹے ہیں۔

انہوں نے میئر کے انتخاب میں اپنے حریف ڈیوڈ مین کو شکست دی۔ اپنی جیت کے بعد پوریوال نے کہا کہ 'میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا کہ میں سنسناٹی کا اگلا میئر بننے کے لیے کتنا پرجوش ہوں۔ آج رات ہم نے تاریخ رقم کی۔'

انہوں نے گزشتہ سال امریکی ایوان نمائندگان میں جانے کی ناکام کوشش کی تھی۔

ڈیموکریٹک پارٹی سے وابستہ پوریوال نے پہلے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ''میں ایک مہاجر کا بیٹا ہوں۔ میری والدہ تبت میں پیدا ہوئیں اور ہجرت پر مجبور ہوئیں۔''

انہوں نے بتایا کہ ان کی ماں میسور کے اسکول میں پڑھتی تھی اور کالج کی تعلیم کے لیے دہلی گئی تھی، جہاں ان کی ملاقات پنجاب کے رہنے والے ان کے والد سے ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی نژاد امیدوار امریکی سینیٹ کے انتخاب میں حصہ لینے کیلئے کوشاں

انہوں نے بتایا کہ 'میرے دادا (بریگیڈیئر اجیت سنگھ) انڈین آرمی میں تھے۔'

پوریوال نے بتایا کہ وہ 1982 میں اوہائیو میں پیدا ہوئے تھے اور وہ بچپن میں ایک بار تبت گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.