مرکزی حکومت نے ناگالینڈ میں Union Government Has Extended مسلح افواج ایکٹ-افسپا، Act-AFSPA 1958 کو آج سے مزید چھ ماہ کے لیے بڑھا دیا ہے۔ اس حوالے سے حکومتی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
حکومت کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مرکزی حکومت کا خیال ہے کہ پوری ریاست ناگالینڈ میں ایسی پریشان کن اور خطرناک صورتحال پیدا ہو گئی ہے کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے مسلح افواج کی تعیناتی Armed Forces Deployment ضروری ہے۔
واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے ناگالینڈ میں افسپا قانون کے سلسلے میں حال ہی میں ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل کی تھی۔یہ کمیٹی ریاست میں افسپا سے متعلق سبھی پہلوؤں کا جائزہ لے گی اور اس کے بعد مرکزی حکومت کو اپنی رپورٹ دے گی۔
مانا جارہا ہے کہ اس کے پیش نظر ہی ریاست میں افسپا کے التزامات کو فی الحال نافذ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمیٹی کو اپنی رپورٹ دینے کےلئے تین ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔
ریاست میں گزشتہ 4 دسمبر کو فوج کی کارروائی میں کچھ عام شہریوں کے مارے جانے کے بعد مختلف سطح پر ہوئے احتجاج کے پیش نظر مرکزی حکومت نے اس کمیٹی کو تشکیل دیا تھا۔ فوج بھی اس واقعہ کی اپنی سطح پر وسیع پیمانے پر جانچ کررہی ہے۔