بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں رکن اسمبلی عارف مسعود کی قیادت میں آج آئین بچاؤ یاترا کا آغاز کیا گیا، یہ یاترا بھوپال سے چل کر برہانپور میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑوں یاترا میں شامل ہو گی۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے ذریعہ ایک جانب جہاں بھارت جوڑو یاترا شروع کی گئی ہے تو وہیں دوسری جانب بھوپال کانگریس ایم ایل اے عارف مسعود کے ذریعہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کا مدھیہ پردیش میں خیر مقدم کرنے کے لئے بھوپال سے برہانپور تک آئین بچاؤ یاترا شروع کی گئی ہے۔ کانگریس رہنما کمل ناتھ نے راجیو گاندھی کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے آئین بچاؤ یاترا کو بھوپال سے برہانپور تک کے لئے عارف مسعود کی قیادت میں روانہ کیا۔ عارف مسعود کی قیادت میں نکلنے والی یہ پد یاترا 10 روزہ سفر کے بعد مدھیہ پردیش کے برہانپور میں پہنچے گی اور راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کا حصہ بنے گی۔ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا برہانپور سے مدھیہ پردیش میں داخل ہوگی۔ Aeen bachao yatra started from bhopal
مزید پڑھیں:۔ Bharat Jodo yatra بھوپال میں بھارت جوڑو یاترا کی تیاریاں زور شور سے جاری
اس موقع پر رکن اسمبلی عارف مسعود نے کہا کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑوں یاترا 22 نومبر کو ضلع برہانپور میں داخل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی 35 سو کلومیٹر کی یاترا تلنگانہ سے ہوتے ہوئے مہاراشٹر اور اب مدھیہ پردیش کی طرف کوچ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا پہلے سے یہ ارادہ تھا کہ میں آئین بچاؤ یاترا نکالوں۔ انہوں نے کہا مجھے اب موقع ملا ہے کہ میری آئین بچاؤ یاترا اب بھارت جوڑوں یاترا میں شامل ہونے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم راہل گاندھی کا استقبال بڑے پیمانے پر کریں گے۔ انہوں نے کہا میں خود اس بھارت جوڑوں یاترا میں 350 کلو میٹر اپنے ساتھیوں کے ساتھ پیدل چل کر برہانپور کے لئے نکل چوکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بھارت جوڑوں یاترا کا آغاز دارالحکومت بھوپال حبیب گنج تھانے کے پاس راجیو گاندھی کے مجسمے سے ہمارے رہنما کمل ناتھ کے ذریعہ شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا یہ ریاست کی تاریخ میں ایک بڑا قدم جُڑنے جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کیونکہ ہم نے آزادی کی لڑائی نہیں دیکھی لیکن اب ہمیں موقع ملا ہے کہ ہم ملک کے گاندھی راہل گاندھی کے ساتھ نفرت مٹانے، مہنگائی مٹانے اور محبت کا پیغام لے کر آئین کو بچانے کا عہد لے کر اس بھارت جوڑوں یاترا میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ان کے ساتھ تقریبا ڈیڑھ سو کے قریب لوگ ساتھ چل پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بھارت جوڑو یاترا کو لیکر پمفلٹ بھی تیار کئے گئے ہیں، جسے ہم راستے بھر تقسیم کرتے چلیں گے جس میں آئین بچاؤ اور بھارت جوڑوں یاترا کے اہم نقاط لکھے ہیں۔