احمد آباد: اڈانی کونیکس نے جمعہ کو بتایا کہ اس نے چنئی اور نوئیڈا میں اپنے ڈیٹا سینٹر کمپلیکس کی تعمیر کے لیے مختلف بین الاقوامی بینکوں کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت 21.3 کروڑ ڈالر کی قرض سہولت کا بندوبست کیا ہے۔ اڈانی انٹرپرائزز لمیٹڈ اور ایجکونیکس کی برابر شیئر ہولڈنگ کمپنی کی جانب سے جاری ایک ریلیز میں بتایا گیا کہ اس قرض کا استعمال چنئی 1 ڈیٹا سینٹر کمپلیکس اور نوئیڈا کیمپس کی تعمیر کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ چنئی 1 کیمپس کی صلاحیت 17 ایم ڈبلیو اور نوئیڈا کیمپس کی صلاحیت 50 ایم ڈبلیو ہے۔ ہندوستان اس وقت ڈیٹا سینٹر سیکٹر میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی مارکیٹ ہے۔ ریٹنگ ایجنسی کرسیل کا اندازہ ہے کہ ملک میں ڈیٹا سینٹر کی صلاحیت 2021-22 میں 870 ایم ڈبلیو کے مقابلے 2024-25 تک 1700-1800 ایم ڈبلیو تک پہنچ جائے گی۔
اڈانی کونیکس نے کہا ہے کہ ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے وہ 1000 ایم ڈبلیو صلاحیت کے گرین ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر میں مصروف ہے۔ اڈانی کونیکس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) جئے کمار جنکرراج نے کہا ہے کہ اڈانی کونیکس کے کیپٹل مینجمنٹ پلان میں تعمیراتی قرض کے لیے یہ کریڈٹ سہولت اہم ہے۔ اس سے کمپنی کو 2030 تک بروقت 1000 ایم ڈبلیوصلاحیت کے گرین ڈیٹا سینٹر کی سہولیات قائم کرنے میں مدد ملے گی۔ ریلیز کے مطابق، کمپنی کو مذکورہ قرض آئی این جی بینک، میزوہو بینک، ایم یوایف جی بینک، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک اور سمتومو متسوئی کارپوریشن سے ایک معاہدے کے تحت حاصل ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: All 10 Adani Group Firms End Lower اڈانی گروپ کے سبھی کمپنیوں کے شیئرز میں گراوٹ
یو این آئی