ETV Bharat / bharat

Sukesh Chandrasekhar Fraud Case عدالت کی جانب سے چھ جنوری کو سُکیش اور جیکلین پر الزامات طے کئے جائیں گے

بالی وڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز آج دہلی کے پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں سُکیش چندر شیکھر کے 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں پیش ہونے کے لیے پہنچیں۔ اس دوران اداکارہ کے وکیل بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ Sukesh Chandrasekhar Money Laundering Case

Sukesh Chandrasekhar Fraud Case
سکیش چندر شیکھر دھوکہ دہی کیس
author img

By

Published : Dec 20, 2022, 7:48 PM IST

نئی دہلی: سُکیش چندر شیکھر اور بالی وڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کو منگل کو دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ Patiala House Court میں 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں پیش کیا گیا۔ اداکارہ پر الزام ہے کہ انہوں نے سُکیش سے کار اور مکان سمیت مہنگے تحائف لیے۔ ای ڈی اور دہلی پولیس بھی معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ 6 جنوری کو 200 کروڑ روپے کے دھوکہ دہی کیس میں ماسٹر مائنڈ سُکیش چندر شیکھر اور جیکلین فرنانڈیز پر الزامات طے کرے گی۔ Charges on Sukesh Chandrasekhar and Jacqueline

سکیش چندر شیکھر دھوکہ دہی کیس

پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں منگل کو ہوئی سماعت میں ای ڈی اور سُکیش کی جانب سے تحریری بیانات داخل کیے گئے۔ عدالت نے اس معاملے کی سماعت 6 جنوری کے لیے درج فہرست کیا ہے۔ اس دوران جیکلین کی جانب سے 24 دسمبر سے 5 جنوری تک بحرین جانے کی اجازت کے لیے درخواست بھی دی گئی ہے جس پر عدالت 22 دسمبر کو سماعت کرے گی۔ اس دوران سُکیش چندر شیکھر کے وکیل نے جیل میں سُکیش پر بے حیائی کا الزام لگایا۔ جس کے بعد عدالت نے سُکیش سے بند کمرے میں کیس کی جانکاری لی ہے۔

  • #WATCH | Actor Jacqueline Fernandez arrives at Patiala House Court in Delhi to appear in connection with the Rs 200 crores money laundering case involving conman Sukesh Chandrashekhar pic.twitter.com/o4qhgxUF7B

    — ANI (@ANI) December 20, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

دہلی پولیس نے سُکیش چندر شیکھر کے خلاف فورٹس ہیلتھ کیئر کے سابق پروموٹر شیویندر موہن سنگھ کی بیوی آدتیہ سنگھ سمیت کئی ہائی پروفائل لوگوں سے جبری وصولی کا مقدمہ درج کیا تھا۔ اس معاملے میں کئی لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سُکیش سے رابطے میں رہنے کی وجہ سے بالی وڈ کی کئی اداکارائیں بھی زیر تفتیش ہیں جبکہ جیکلین فرنانڈیز پر یہ الزام ہے کہ سُکیش چندر شیکھر نے انہیں کئی مہنگے تحائف دیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.