ممبئی: والیو پولیس نے ٹی وی اداکارہ تونیشا شرما کی ساتھی اداکار شیزان خان کو خودکشی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے شیزان خان پر خودکشی کے لیے اکسانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ تونیشا شرما نے کل ایک ٹی وی سیریل کے سیٹ پر خودکشی کرلی۔ اس کی ماں نے اس سلسلے میں شکایت درج کرائی ہے۔ اے سی پی چندرکانت جادھو نے بتایا کہ ہم تحقیقات کر رہے ہیں۔ پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 306 کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد شیزان کو گرفتار کر لیا ہے اور آج انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کل ٹی وی سیریل علی بابا داستانِ کابل اور فلم فطور کی اداکارہ تونیشا شرما کے بارے میں حیران کن خبر سامنے آئی تھی۔ ٹی وی اور فلمی دنیا کی مقبول اداکارہ نے 20 سال کی عمر میں خودکشی کر لی۔TV actress Tunisha Sahrma Dies at 20 تونیشا شرما نے کم عمری میں ہی کئی مشہور سیریلز اور فلموں میں کام کرکے اپنی خاص پہچان بنائی تھی۔ وہیں اچانک ان کی خودکشی کی خبر نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ تونیشا نے 6 گھنٹے قبل میک اپ روم میں اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ تونیشا کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔ جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ ان کی خودکشی کے پیچھے کیا وجہ تھی، یہ ابھی تک سامنے نہیں آسکا۔ اگرچہ اداکارہ چند گھنٹے قبل سوشل میڈیا پر ایکٹو تھیں اور انہوں نے ایک پوسٹ بھی شیئر کی، جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں:۔ Tunisha Commits Suicide ٹی وی اداکارہ تونیشا نے کی خودکشی
آپ کو بتادیں کہ تونیشا نے 'ویر پتر - مہارانہ پرتاپ' کے علاوہ 'چکرورتی اشوک سمراٹ' اور 'انٹرنیٹ والا لو' جیسے کئی شوز کیے ہیں۔ خودکشی کی افسوسناک خبر کے درمیان تونیشا کی آخری انسٹاگرام پوسٹ بھی وائرل ہو رہی ہے۔ شیئر کی گئی تصویر میں وہ کچھ پڑھتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ شیئر کی گئی تصویر کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ 'جو اپنے جنون سے متاثر ہوتے ہیں وہ رکتے نہیں ہیں۔