ETV Bharat / bharat

Jahangirpuri riot : جہانگیرپوری فسادات معاملے میں مطلوب ملزم گرفتار

author img

By

Published : Aug 3, 2022, 4:46 PM IST

جہانگیر پوری علاقے میں ہنومان جینتی کے دوران فسادات کے بعد فرار ہونے والے ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے سنور ملک نام کے اس ملزم پر 25 ہزار روپے کا انعام رکھا تھا۔ Jahangir puri Accused arrested

جہانگیرپوری فسادات کا مطلوب ملزم گرفتار
جہانگیرپوری فسادات کا مطلوب ملزم گرفتار

نئی دہلی: دہلی پولیس نے بدھ کو قومی دارالحکومت دہلی میں جہانگیر پوری فسادات کے ایک مطلوبہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔ کرائم برانچ کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس وچترا ویر نے بتایا کہ سنور عرف اکبر کو عدالت نے مفرور قرار دیا تھا اور اس کی گرفتاری کے لیے 25000 روپے کا انعام رکھا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج اس کا تعاقب کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اکبر کو گرفتار کرنے گئی پولیس ٹیم پر حملے کے دوران زخمی ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل نتن کمار کی شکایت پر ملزمان اور دیگر کے خلاف ایک الگ مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ Accused absconding after jahangirpuri riots arrested

ڈی سی پی وچترا ویر کے مطابق 2 اگست کو حوالدار نتن اور نیول جہانگیر پوری علاقے میں موجود تھے۔ اس دوران انہیں مخبر نے بتایا کہ جہانگیرپوری فسادات کا ملزم سنور ملک عرف اکبر مفرور ہے۔ انہیں عدالت نے مفرور قرار دیا ہے۔ وہ اس وقت سی بلاک میں ہے۔ اگر اس کو عین وقت پر گرفتار نہ کیا جاتا تو شاید مغربی بنگال فرار ہو جاتا۔ اس اطلاع پر انسپکٹر ستیش ملک کی نگرانی میں حوالدار نیول اور نتن کی ٹیم فوراً موقع پر پہنچی اور سنور ملک کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران اس نے پولیس ٹیم پر پتھراؤ کیا اور موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم زخمی ہونے کی وجہ سے ملزم پولیس کی گرفت میں آگیا۔ اس کے خلاف جہانگیر پوری پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس اسے آج عدالت میں پیش کرے گی۔

مزید پڑھیں:۔ Jahangirpuri Violence: جہانگیرپوری فسادات کے 37 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل

قابل ذکر ہے کہ دارالحکومت دہلی میں 'ہنومان جینتی' کے دوران اکبر اور دیگر ملزمان پر مبینہ طور پر عوام کو مشتعل کرنے اور دوسرے گروپ اور پولیس پر پتھراؤ اور شیشے کی بوتلیں پھینکنے کا الزام تھا۔ فسادات کے بعد وہ جائے وقوعہ سے گرفتاری سے بچنے کے لیے فرار ہوگیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.