ETV Bharat / bharat

Hardeep Puri on buying Russian oil روسی تیل کی خریداری میں کوئی اخلاقی تنازع نہیں ہے، مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری - بھارت روس تعلقات

پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے سی این این کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اس بات کا اعادہ کیا کہ بھارت روس سے تیل کی خریداری میں کوئی اخلاقی تنازع نہیں ہے اور بھارت اپنے اعلیٰ ترین قومی مفاد کے مطابق کام کر رہا ہے۔Hardeep Puri on buying Russian oil

Hardeep Puri
مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری
author img

By

Published : Nov 1, 2022, 4:05 PM IST

نئی دہلی: پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے پیر کو اس بات کا اعادہ کیا کہ بھارت روس سے تیل خریدنے کے متعلق کسی اخلاقی تنازعہ میں نہیں ہے۔ سی این این کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے بھارت کی 1.3 بلین آبادی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے صارفین کے تئیں اخلاقی فرض ادا کرتے ہیں۔ نریندر مودی حکومت دباؤ محسوس نہیں کر رہی ہے۔ ہم دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہیں، بھارت اپنے اعلیٰ ترین قومی مفاد کے مطابق کام کر رہا ہے۔Hardeep Puri on buying Russian oil

سی این این کے صحافی بیکی اینڈرسن نے انٹرویو کے اس اہم حصے کو ٹویٹ کیا ہے، جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا روس سے تیل کی خریداری میں کوئی اخلاقی تنازعہ تھا؟ اس پر ہردیپ نے کہا ’’ہرگز نہیں، کوئی اخلاقی تنازعہ نہیں ہے۔ ہم X یا Y سے نہیں خریدتے ہیں۔ ہمیں جو بھی دستیاب ہے خریدتے ہیں، میں نہیں خریدتا، حکومت نہیں خریدتی۔ تیل کمپنیاں یہ کرتی ہیں۔

  • "Absolutely none. There is no moral conflict."

    I asked India's Minister of Petroleum @HardeepSPuri whether there was any moral conflict around his country's importing Russian oil, he tells me without Russian oil, prices will only go up. pic.twitter.com/Q6fZ4iN5bX

    — Becky Anderson (@BeckyCNN) October 31, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

پوری نے بھارت کی خریداری کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے صرف 0.2 فیصد خریدا جو روسی تیل کا 2 فیصد نہیں اور وہ ایک سہ ماہی میں اتنا خریدتا ہے جبکہ یورپ اتنا ایک دوپہر میں خریدتا ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ روس اب بھارت کے سب سے بڑے چار یا پانچ سپلائرز میں سے ایک ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ پچھلے مہینے بھارت کو سب سے بڑا تیل فراہم کرنے والا ملک عراق تھا۔

یہ بھی پڑھیں: India purchases oil from Russia: روس سے بھارت کی تیل کی خریداری کے معاشی پہلو کو امریکہ سمجھتا ہے

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا یوروپی یونین یا امریکہ نے بھارت سے کہا تھا کہ وہ روس سے تیل کی درآمدات کو محدود کرے۔ اس پر انہوں نے کہا کہ آپ کو یہ سوال یورپی یونین یا امریکہ سے پوچھنا چاہیے۔ پچھلے مہینے امریکہ میں بھی پوری نے اس دلیل پر زور دیا کہ یہ حکومت کا اخلاقی فرض ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو توانائی فراہم کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.