ETV Bharat / bharat

ملک میں کورونا کے تقریباً 47 ہزار نئے کیسز اور 200 ہلاکتیں - کورونا وائرس دوبارہ

بھارت بھر میں کورونا وائرس دوبارہ اپنے پیر پھیلاتا نظر آرہا ہے۔ اس کے متاثرین میں دن بدن اضافہ ہی ہورہا ہے۔ مختلف اضلاع ایسے ہیں جہاں لاک ڈاؤن اور راتوں میں کرفیو لگا دیا گیا ہے۔

ملک میں کورونا کے تقریباً 47 ہزار نئے کیسز اور 200 ہلاکتیں

author img

By

Published : Mar 22, 2021, 11:07 AM IST

ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے کیسز میں تشویشناک اضافہ جاری ہے۔ یومیہ کیسز میں گزشتہ ہفتہ سے دس دنوں کے درمیان انتہائی سرعت کے ساتھ یہ اضافہ درج کیا گیا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں تقریباً 47 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ دو سو سے زیادہ افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

ملک میں کورونا کے تقریباً 47 ہزار نئے کیسز اور 200 ہلاکتیں
ملک میں کورونا کے تقریباً 47 ہزار نئے کیسز اور 200 ہلاکتیں

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 46 ہزار 951 نئے کیسز درج کئے گئے، جبکہ اتوار کے روز یہ تعداد 43 ہزار 846، ہفتے کے روز 40 ہزار 953 اور جمعہ کو 39 ہزار 726 تھی۔ اور یہ تعداد دن بدن بڑھتی ہی جارہی ہے۔

اسی عرصے میں کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 212 ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ تعداد اتوار کے روز 197 ،ہفتہ کے روز188 ، جمعہ کے روز 154 ، جمعرات کے روز 172 ، بدھ کے روز 181 ، جب کہ منگل کے روز 131 درج کی گئی تھی۔ اس طرح اس تعداد دن بدن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔

دریں اثنا ملک میں اب تک 40 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دیئے جاچکے ہیں۔ اس سلسلہ میں حکومتیں کسی بھی طرح کی کوئی کوتاہی برتنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.