ETV Bharat / bharat

Azam Khan's son, wife file nomination from same seat: عبداللہ اعظم نے اپنے پرچہ نامزدگی رد ہونے کی خبروں کی تردید کی - سوار ٹانڈہ اسمبلی سیٹ سے رچہ نامزدگی

سماجوادی پارٹی کے امیدوار عبداللہ اعظم نے مرادآباد ڈویژن کے کمشنر آنجنئے کمار سنگھ، بی جے پی اور کانگریس پارٹی پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ہر طرح سے ہماری انتخابی مہم میں رخنہ پیدا کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے دیگر امیدواروں کے ساتھ دو دو سرکاریں ہیں اور ہمارے ساتھ سوائے رب کی طاقت کے کوئی نہیں۔ Abdullah Azam on Two Nomination Papers

عبداللہ اعظم نے اپنے پرچہ نامزدگی رد ہونے کی خبروں کی تردید کی

author img

By

Published : Jan 29, 2022, 8:44 AM IST

اترپردیش کے ضلع رامپور میں سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنماء اور رکن پارلیمان اعظم کے فرزند عبداللہ اعظم نے سوار ٹانڈہ اسمبلی سیٹ سے اپنے دو پرچہ نامزدگی داخل کرنے اور نامزدگی خارج ہونے والی خبروں کی تردید بھی کی۔ Abdullah Azam on Two Nomination Papers

رامپور کے سوار ٹانڈہ اسمبلی حلقہ سے سماجوادی پارٹی کے امیدوار اور اعظم خاں کے فرزند عبداللہ اعظم نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کا انعقاد کرکے اپنے دو پرچہ نامزدگی اور پرچہ خارج ہونے کی خبروں کی تردید کی۔

عبداللہ اعظم نے اپنے پرچہ نامزدگی رد ہونے کی خبروں کی تردید کی

انہوں نے کہا کہ ابھی ہم نے پرچہ داخل کیا ہے، الیکشن افسر اس کی جانچ پڑتال کریں گے اور ہمیں مکمل یقین ہے کہ جب ہمارے دستاویزات میں کوئی خامی نہیں ہے تو ہماری نامزدگی ضرور قبول کی جائے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے دو پرچہ داخل کئے جانے سے متعلق کہا کہ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ہمارے مخالفین کی جانب سے یہ کوششیں کی جا رہی ہیں کہ عبداللہ اعظم انتخابی میدان میں نا اتریں، اس لئے ہم نے پریکاشن کے طور پر دو پرچے داخل کئے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ Abdullah Azam Files Nomination : عبداللہ اعظم نے سوار ٹانڈہ اسمبلی سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

اس موقع پر انہوں نے مرادآباد ڈویژن کے کمشنر آنجنئے کمار سنگھ، بی جے پی اور کانگریس پارٹی پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ہر طرح سے ہماری انتخابی مہم میں رخنہ پیدا کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے دیگر امیدواروں کے ساتھ دو دو سرکاریں ہیں اور ہمارے ساتھ سوائے رب کی طاقت کے کوئی نہیں۔

واضح رہے کہ جمعرات کے روز عبداللہ اعظم نے اپنے دو پرچہ نامزدگی کے ساتھ ہی اپنی والدہ کا بھی ایک پرچہ داخل کیا ہے۔ اس سے متعلق میڈیا کے متعدد اداروں نے عبداللہ اعظم کے پرچہ نامزدگی رد ہونے کی بھی خبریں چلائی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج عبداللہ اعظم نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کا انعقاد کرکے ان خبروں کی تردید کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.