ETV Bharat / bharat

پنجاب میں 'مہنگی بجلی' کے خلاف عآپ کا عوامی تحریک شروع کرنے کا اعلان - پنجاب میں بجلی کی شرح میں اضافہ

عآپ کے رہنما بھگونت مان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پنجاب حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پنجاب میں بجلی کی شرح بہت زیادہ ہے۔ جس سے لوگوں کو بہت پریشانی ہورہی ہے۔ پنجاب حکومت بجلی کی شرح کم کرنے کے بجائے دن بدن بڑھا رہی ہے۔ اس لیے عام آدمی پارٹی اس کے خلاف پورے پنجاب میں تحریک کرے گی۔

بجلی کی شرح میں اضافہ کے خلاف عآپ عوامی تحریک شروع کرے گی

author img

By

Published : Apr 1, 2021, 2:20 PM IST

عام آدمی پارٹی سات اپریل سے پنجاب میں بجلی کی شرح میں اضافہ کے خلاف بڑی تحریک شروع کرے گی اور دہلی کی طرز پر پنجاب کے لوگوں کو بھی مفت بجلی فراہم کرنے کے لیے کیپٹن امریندر حکومت کو مجبور کرے گی۔

پارٹی کے ریاستی صدر اور رکن پارلیمان بھگونت مان نے بدھ کو جالندھر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ پنجاب حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پنجاب میں بجلی کی شرح بہت زیادہ ہیں۔ اس سے لوگوں کو بہت پریشانی ہورہی ہے۔

پنجاب حکومت بجلی کی شرح کم کرنے کے بجائے دن بدن بڑھا رہی ہے۔ اس لیے عام آدمی پارٹی اس کے خلاف پورے پنجاب میں تحریک کرے گی اور کیپٹن سرکار کو بجلی کی شرح کم کرنے کے لیے مجبور کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ یہ تحریک ہر گاوں اور قصبے تک پہنچے گی۔ ہمارے کارکن بجلی کے بلوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے گھر گھر جائیں گے اور مہنگی بجلی کے خلاف بجلی کے بل جلائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے اکالی دل کی حکومت اور اب کانگریس حکومت نے اپنے ذاتی مفادات کے لئے پرائیویٹ کمپنیوں کے ساتھ مہنگا بجلی معاہدہ کیا۔

عام آدمی پارٹی کے پنجاب انچارج جرنیل سنگھ نے کہا کہ خواہ پنجاب حکومت ریاست کی تین پرائیویٹ تھرمل کمپنیوں سے بجلی نہیں خریدے گی لیکن حکومت کو ان تھرمل کمپنیوں کو کروڑوں روپے کی ادائیگی کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بجلی پیدا کی جارہی ہے لیکن پھر بھی مہنگی بجلی دی جارہی ہے جبکہ دہلی میں کوئی تھرمل پاور نہیں ہے لیکن دہلی کی اروند کیجریوال حکومت باہر سے بجلی خریدنے کے بعد بھی لوگوں کو مفت بجلی دے رہی ہے۔ پنجاب میں بھی دہلی کی طرح مفت بجلی دینے کیلئے تحریک شروع کی جائے گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.