ETV Bharat / bharat

AAP MLA Joining BJP Rumour میں بی جے پی میں شامل نہیں ہو رہا ہوں، عام آدمی پارٹی ایم ایل اے - گجرات عآپ ایم ایل اے بھوپت بھیانی

گجرات عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی بھوپت بھیانی نے بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں کو افواہ قرار دیا۔ Aam Aadmi Party MLA Not Joining BJP

AAP MLA Joining BJP Rumour
گجرات عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی بھوپت بھیانی
author img

By

Published : Dec 11, 2022, 5:18 PM IST

ویساودر: گجرات اسمبلی الیکشن میں ویساودر اسمبلی نشست سے عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہونے والے بھوپت بھیانی نے بی جے پی میں شامل ہونے کی تمام خبروں کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ میں عام آدمی پارٹی چھوڑ کر کسی بھی دوسری پارٹی میں شامل نہیں ہو رہا ہوں، یہ صرف افواہ ہے۔ میں ذاتی کام سے گاندھی نگر گیا تھا۔ واضح رہے کہ گجرات میں عام آدمی پارٹی کو 5 نشستوں پر کامیابی ملی ہے اور پھر آج یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ بھوپت بھیانی بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔ Gujarat Assembly Election

گجرات عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی بھوپت بھیانی

8 دسمبر کو گجرات اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد سیاست میں گرماہٹ ہے۔ عام آدمی پارٹی نے پانچ اہم سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب کل ہوگی۔ تاہم حلف برداری کی تقریب سے قبل ہی عام آدمی پارٹی کے ویساودر کے ایم ایل اے بھوپت بھیانی کے بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں جس کے بعد بھیانی نے ان تمام خبروں کو مسترد کر دیا۔ AAP MLA Termed News of Him Joining BJP as Rumour

بی جے پی میں شامل ہونے کی باتیں محض افواہ: ویساودر کے ایم ایل اے بھوپت بھیانی نے کہا کہ 'میں کسی بھی دوسری پارٹی میں شامل نہیں ہو رہا ہوں۔ یہ صرف افواہ ہے۔ میں ذاتی کام سے گاندھی نگر گیا ہوا تھا۔ میں عام آدمی پارٹی سے ناراض نہیں ہوں۔ ویساودر کے لوگوں سے مشاورت کے بعد ہی فیصلہ کروں گا۔'

کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے ہرشد رباڈیا کو بی جے پی نے ویساودر سیٹ سے اپنے امیدوار کے طور پر میدان میں اتارا تھا۔ وزیر اعظم مودی نے ویساودر اسمبلی نشست پر میٹنگ بھی کی۔ پھر بھی عام آدمی پارٹی کے بھوپت بھیانی نے یہ سیٹ جیت کر سب کو حیران کر دیا۔ ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق کانگریس اور عام آدمی پارٹی نے ویساودر سیٹ پر بی جے پی امیدوار ہرشد رباڈیا کو شکست دینے کے لیے اتحاد کیا تھا۔

جیت کی وجہ کیا تھی: بھوپت بھیانی، جنہوں نے ویساودر اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی، ایک زمانے میں بی جے پی کے ایک تجربہ کار لیڈر اور علاقے کے دبنگ لیڈر کے طور پر جانے جاتے تھے لیکن کسی وجہ سے وہ بی جے پی چھوڑ کر عام آدمی پارٹی میں شامل ہو گئے۔ عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے کے بعد انہوں نے خود اسمبلی انتخابات سے قبل عوامی رابطہ بڑھایا اور عوام کے سامنے عام آدمی پارٹی کے خیالات کی وضاحت کی۔ ان کی مضبوط قیادت کو دیکھ کر عام آدمی پارٹی نے انہیں ویساودر اسمبلی حلقہ سے ٹکٹ دیا اور انہوں نے جیت حاصل کی۔ بھوپت بھیانی اور ویساودر پنتھک جو بھیساں کے سرپنچ تھے، نے لوگوں کے درمیان جا کر ان کے کام کا طریقہ بتایا اور گھر گھر جا کر تشہیر کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.