کانگریس کے صدر گریش چوڈانکر نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کو بی جے پی لائی ہے۔ بہوجن سماج اور اقلیتی طبقہ ایک ساتھ آگئے ہیں۔ جس سے واضح ہے کہ وہ گوا میں حکومت نہیں بنا سکتے۔ اس لئے وہ ذات کی بات کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے اروند کیجریوال استعفی دیں اور اکثریتی طبقہ سے کسی کو وزیراعلی بنائیں۔ وہ کانگریس تھی جس نے بہوجن سماج سے وزیراعلی دیا ہے۔
اس معاملے پر کانگریس کی لیڈر الکا لامبا نے کہا کہ جب دہلی کے انتخابات عام آدمی پارٹی نے بدعنوانی کے موضوع پر پڑے تھے تو وہ گوا میں ذات پر کیوں بول رہے ہیں۔
خیال رہے کہ عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا نے جمعرات کو کہا تھا کہ گوا کا اگلا وزیراعلی بہوجن سماج سے ہوگا۔
یو این آئی