ریاست پنجاب کے ضلع امرتسر میں آج عام آدمی پارٹی روڈ شو کرے گی اور پنجاب کے لوگوں کی محبت اور اعتماد کے لیے شکریہ ادا کرے گی۔ بھگونت مان کی دہلی میں پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال سے ملاقات کے بعد جمعہ کو یہ جانکاری دی گئی۔Aam Aadmi Party Road Show in Amritsar today
ساتھ ہی کہا جا رہا ہے کہ کیجریوال حلف برداری کی تقریب اور روڈ شو دونوں میں شامل ہوں گے۔ پارٹی نے میٹنگ کے بعد ایک بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ مان نے عآپ کی شاندار جیت کے ایک دن بعد کیجریوال اور ان کے والدین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کا آشیرواد حاصل کیا۔ بیان کے مطابق مان نے کیجریوال کو چنڈی گڑھ میں پارٹی کے روڈ شو اور حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
مزید پڑھیں:۔ Bhagwant Mann won the Seat: بھگونت مان نے دھوری اسمبلی سیٹ سے جیت درج کی
اس موقع پر کیجریوال نے بھگونت مان کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ بننے پر مبارکباد دی اور انہیں پنجاب کے لوگوں کے روشن مستقبل کے لیے دن رات کام کرنے کا عہد لیا۔ ملاقات میں مان کی قیادت میں پنجاب میں حکومت سازی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ کے دوران عآپ نے کہا کہ حلف برداری کی تقریب اور کابینہ میں شامل ہونے والے اراکین اسمبلی کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔