ETV Bharat / bharat

Sanjay Singh on Bulldozer Culture بلڈوزر ہمیشہ غریبوں کے آشیانے پر ہی چلتا ہے، سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ نے ریاستی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے بلڈوزر کلچر کو مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بلڈوزر کسی کا سگا نہیں ہے اور نا ہی کسی مخصوص سماج، مخصوص مذہب کے لئے ہمدردی رکھتا ہے۔ بلڈوزر ہمیشہ غریبوں کے آشیانے پر ہی چلتا ہے۔

بلڈوزر ہمیشہ غریبوں کے آشیانے پر ہی چلتا ہے، سنجے سنگھ

author img

By

Published : Feb 18, 2023, 9:33 PM IST

لکھنؤ: عام آدمی پارٹی (عآپ) کے راجیہ سبھا رکن و یوپی انچارج سنجے سنگھ نے ریاستی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے بلڈوزر کلچر کو مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بلڈوزر کسی کا سگا نہیں ہے اور نا ہی کسی مخصوص سماج، مخصوص مذہب کے لئے ہمدردی رکھتا ہے۔ بلڈوزر ہمیشہ غریبوں کے آشیانے پر ہی چلتا ہے۔ پارٹی کے یوپی انچارج کانپور دیہات واقعہ کی مخالفت میں گومتی نگر واقع ریاستی دفتر پر 'بلڈوزر آہوتی یگیہ' کیا اور حکومت کو عقل دینے کے لئے پرارتھنا کی۔ اس موقع پر بلدیاتی انتخابات ریاستی صدر سبھا جیت سنگھ سمیت کئی عہدیدار اور کارکنان موجود رہے۔

اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ کانپور دیہات کا واقعہ ثابت کرتا ہے کہ ریاست کی بی جے پی حکومت طالبان کے نقشے قدم پر چل رہی ہے۔ کانپور دیہات کے رورا علاقے میں حکومت۔ انتظامیہ کی موجودگی میں بلڈوزر سے ایک پختہ مکان مندہم کردیا گیا اور مکان کے نزدیک ہی بھگوان شیو مندر بھی منہدم کردی گئی۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ کنبے کی ڈی ایم نے بھی مدد نہیں کی۔ہر طر ف سے مایوس پرملا دیوی کے کنبے نے موقع واردات کے نزدیک ہی جھونپڑی بن لی جس کو رات میں بلڈوزر سے گرنے کے بعد آگ لگا کر جل دیا گیا۔ اس واقعہ میں پرملا دیوی اور ان کی بیٹی کی جل کر موت ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: Patna HC Slams Police On Demolition of House بلڈوزر سے مکان منہدم کیے جانے پر پٹنہ ہائی کورٹ کا سخت رویہ

راجیہ سبھا رکن نے کہا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بابا بلڈوزر کہے جانے پر فخر کرتے ہیں۔واقعہ کے طول پکڑنے پر سرکار جانچ کی بات کررہی ہے۔عآپ کامطالبہ ہے کہ ہائی کورٹ کی نگرانی میں سی بی آئی جانچ ہو۔ متاثرہ کنبے کو پکا مکان بنا کر دیا جائے ، ایک کروڑ کا معاوضہ دیا جائے ساتھ ساتھ دونوں بیٹوں کو سرکاری نوکری دی جائے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.