ETV Bharat / bharat

اتراکھنڈ کی عوام ساتھ دے تو یہاں کی صورتحال بدل سکتی ہے: کجریوال - اتراکھنڈ میں تعلیم

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ جب عام آدمی پارٹی دہلی حکومت میں بے روزگاروں کو مفت روزگار اور بجلی فراہم کرا سکتی ہے تو پھر اتراکھنڈ میں تعلیم، صحت اور روزگار کے معاملے میں تبدیلی کیوں نہیں لائی جاسکتی۔

tiranga Sankalp Yatra
ترنگا سنکلپ یاترا
author img

By

Published : Sep 20, 2021, 12:48 PM IST

ریاست اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں عام آدمی پارٹی نے اروند کیجریوال کی قیادت میں آج 'ترنگا سنکلپ' یاترا نکالی، جس میں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے ساتھ کرنل اجے کوٹھیال، دیپک بالی سمیت کئی رہنماء موجود تھے۔

عآپ پارٹی کا ترنگا مارچ ہلدوانی کے منگل پڑوا سے رام لیلا میدان تک نکالا گیا، جس میں ہزاروں پارٹی کارکنان اور لوگوں نے شرکت کی، ہجوم کے پیش نظر اروند کیجریوال کو رام لیلا گراؤنڈ کے بجائے سڑک پر لوگوں سے خطاب کرنا پڑا۔

ترنگا سنکلپ یاترا

اس دوران اروند کیجریوال نے کہا کہ اگر 2022 میں اتراکھنڈ کے عوام ساتھ دیں گے تو ریاست کی تصویر بدلی جائے گی۔

مزید پڑھیں:۔ کیجریوال نے کورونا کی تیسری لہر کے خدشے کا اظہار کیا

انہوں نے کہا کہ جب عام آدمی پارٹی دہلی حکومت میں بے روزگاروں کو مفت روزگار اور بجلی فراہم کرا سکتی ہے تو پھر اتراکھنڈ میں تعلیم، صحت اور روزگار کے معاملے میں تبدیلی کیوں نہیں لائی جاسکتی۔ کیجریوال نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ریاست کے عوام عام آدمی پارٹی کو ضرور موقع دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.