ETV Bharat / bharat

Aam AAdmi Democratic Party Meeting عام آدمی ڈیموکریٹک پارٹی کا مقصد کشمیریوں کو روزگار فراہم کرنا

author img

By

Published : Aug 21, 2022, 5:34 PM IST

عام آدمی ڈیموکریٹک پارٹی کے ریاستی صدر راقب الرشید نے بتایا کہ اس پارٹی کا مقصد صرف یہ ہے کہ ہم کشمیر کے نوجوانوں کی ترقی کیلیے کام کرنا چاہتے ہیں کیونکہ آج تک کشمیری نوجوان کو صرف دھوکہ دیا گیا ہے۔ Aam AAdmi Democratic Party Meeting

عام آدمی ڈیموکریٹک پارٹی نے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں آج عام آدمی ڈیموکریٹک پارٹی( Aam Aadmi Democratic party ) کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ دراصل عام آدمی ڈیموکریٹک پارٹی کشمیر میں ایک نئی پارٹی ہے اور چند دن قبل سرینگر میں اس کو لانچ کیا گیا۔ اس سلسلے میں سوپور کے ڈسٹرکٹ دفتر میں اج پارٹی کا پہلا اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں سوپور اور بارہمولہ سے وابسطہ پارٹی کے کارکنوں نے شرکت کی۔ Aam aadmi democratic party meeting in baramulla

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارٹی کے ریاستی صدر راقب الرشید نے بنایا کہ اس پارٹی کا مقصد صرف یہ ہے کہ ہم کشمیر کے نوجوانوں کی ترقی کے لے کام کرنا چاہتے ہیں کیونکہ آج تک کشمیری نوجوان کو صرف دھوکہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کے حکمرانوں نے کشمیر کے ساتھ کافی استحصال کیا ہے اور تعمیر و ترقی کے نام پر صرف لوگوں کا ووٹ حاصل کیا ہے لیکن ہم کشمیر کے نوجوان کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں اور سب سے پہلے ان کے لئے روزگار کے وسائل پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ AAP Protests Against Inflation: مہنگائی کے خلاف عام آدمی پارٹی کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ یہ سفر کافی مشکل ہے لیکن ہم دل و جان سے کشمیر کے لے کام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کشمیر کی تمام سیاسی تنظیمیں صرف اپنے فائدہ کے لئے کام کرتی ہیں لیکن ہم نے فاصلہ کیا ہے کہ ہم کشمیر میں بےروزگاری ختم کرنے کی حتی الامکان کوشش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی نے کشمیر میں کوئی کام نہیں کیا اور وہ وادی میں ہر سطح پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.