ETV Bharat / bharat

Youth Committed Suicide بڈگام میں نوجوان کی مبینہ طور پر خودکشی - بڈگام میں نوجوان نے خودکشی کرلی

سب ضلع خانصاحب کے کلشی پورہ گاؤں میں ہلال احمد وانی ولد عبدالخالق وانی نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے۔ گھر والوں کا کہنا ہے کہ اس نے خود کو کمرے میں بند کرکے پنکھے سے لٹک کر جان دے دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔Youth committed suicide in budgam

بڈگام میں نوجوان نے خودکشی کرلی
بڈگام میں نوجوان نے خودکشی کرلی
author img

By

Published : Nov 29, 2022, 4:41 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں 22 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ سب ضلع خانصاحب کے کلشی پورہ گاؤں میں ہلال احمد وانی ولد عبدالخالق وانی نے اپنے گھر کے کمرے کے پنکھے سے لٹک کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ مذکورہ نوجوان دو گھنٹے سے زیادہ وقت تک پنکھے سے لٹکتا رہا جس کی وجہ سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ نوجوان کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ ہلال صبح سے ہمارے ساتھ ہی بیٹھا تھا اور ہنسی مذاق کر رہا تھا۔ دوپہر کو ہم نے اس کو کھانا کھانے کے لئے کہا تو اس نے بولا مجھے بھوک نہیں ہے، ہم نے دوبارہ کہا تب بھی اس کا وہی جواب رہا، جس کے بعد ہم نے بھی اس کو کچھ نہیں کہا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے کمرے میں تھا اور ہمیں لگا وہ سو رہا ہوگا یا پھر نماز پڑھ رہا ہوگا۔ چار بجے ہم نے اس کو پھر سے چائے کے لئے بلایا لیکن اب وہ جس کمرے میں گیا تھا وہ اندر سے بند تھا۔ A youth committed suicide by hanging himself in budgam district

مزید پڑھیں:۔ Teenager Suicide In Srinagar سرینگر میں سولہ سالہ لڑکے نے مبینہ طور خودکشی کی

انہوں نے مزید بتایا کہ بار بار پکارنے کے جواب میں اس نے کہا کہ 'ماں آپ جاؤ اب میں جا رہا ہوں۔ اس نے کانگڑی باہر رکھی تھی، میں نے اس کو اٹھایا اور واپس چلی آئی۔ بعد ازاں میں پھر اس کو بلانے کے لیے گئی اور تب میں نے دیکھا کہ اس نے پھانسی لگالی ہے اور پنکھے سے اس کی لاش لٹک رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے گھر میں کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں تھی اور نہ ہی اس کو کوئی پریشانی تھی۔ کھبی کبھی اس کو سر میں درد ہوتا تھا۔ پولیس نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے اور فوت شدہ نوجوان کی شناخت ہلال احمد وانی ولد عبدالخالق وانی ساکن کلشی پورہ خانصاحب کے طور پر کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس واقعے کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.