ETV Bharat / bharat

Muslim Man Arrested مسلم نوجوان پر شناخت چھپا کر شادی کرنے کا الزام - مسلم نوجوان پر لوجہاد کا الزام

اتراکھنڈ کی رہنے والی لڑکی نوئیڈا میں واقع ایک کمپنی میں کام کرتی تھی۔ ملزم نوجوان دوسری کمپنی میں کام کرتا تھا۔ سفر کے دوران دونوں میں دوستی ہو گئی جو آہستہ آہستہ محبت میں بدل گئی۔ جس کے بعد دونوں شادی کرنے والے تھے۔ Muslim Man Arrested In Noida

مسلم نوجوان پر شناخت چھپا کر شادی کرنے کا الزام

author img

By

Published : Dec 13, 2022, 9:35 AM IST

نوئیڈا: گریٹر نوئیڈا کے دادری تھانہ علاقے میں پولیس نے حسین سیفی نامی ایک مسلم نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے مذکورہ نوجوان پر شناخت چھپا کر محبت کرنے کا الزام عائد کیا۔ پولیس نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نے اپنی شناخت کو پوشید رکھ کر ہندو لڑکی سے محبت کا اظہار کیا۔ چند دنوں بعد دونوں نے جنسی تعلقات بھی قائم کیے اور شادی کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ پولیس کے مطابق شادی والے دن معلوم ہوا کہ یہ نوجوان مسلم ہے اور اس کا نام حسین سیفی ہے۔ جس کے بعد پولیس میں شکایت درج کرائی گئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ دادری پولیس اسٹیشن کے انچارج امیش بہادر سنگھ نے بتایا کہ اتراکھنڈ کے الموڑہ کی رہنے والی ایک لڑکی نے تھانے میں شکایت کی ہے، جس میں اس نے بتایا کہ دادری مینگو روڈ کے رہنے والے حسین سیفی نے اپنا نام بدل کر اس کے ساتھ محبت کا اظہار کیا اور جنسی تعلقات قائم کیے۔ شادی سے صرف ایک دن پہلے معلوم ہوا کہ وہ مسلم ہے اور اس کا نام حسین سیفی ہے، اس کے بعد اس نے نوجوان کے خلاف تھانے میں رپورٹ درج کرائی۔ A young Muslim fell in love hiding his identity, accused arrested

مزید پڑھیں:۔ Fake Love Jihad: مسلم نوجوان کو لوجہاد کیس میں پھنسانے کا معاملہ فرضی نکلا

ایف آئی آر کے مطابق اتراکھنڈ کی رہنے والی لڑکی نوئیڈا میں واقع ایک کمپنی میں کام کرتی تھی۔ ملزم نوجوان دوسری کمپنی میں کام کرتا تھا۔ سفر کے دوران دونوں میں دوستی ہو گئی جو آہستہ آہستہ محبت میں بدل گئی جس کے بعد دونوں شادی کرنے والے تھے کہ عین شادی سے ایک دن قبل لڑکی کو نوجوان کی شناخت کے بارے میں پتا چل گیا اور اس نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم لڑکی کو شاپنگ کے لیے دادری بازار لے گیا۔ اسی دوران ملزم حسین سیفی کے والد شکیل کو کسی نے کہا کہ آپ کا بیٹا اسکارٹ کالونی میں رہتا ہے۔ اس کے بعد ملزم کے والد شکیل اسکارٹ کالونی آئے اور لوگوں سے حسین کے بارے میں پوچھا۔ لوگوں نے بتایا کہ یہاں آشیش ٹھاکر رہتے ہیں، حسین نہیں۔ لیکن جب والد نے بیٹے کا حلیہ بتایا تو لوگوں نے ان کو بتایا کہ یہ نوجوان یہاں آشیش کے نام سے رہتا ہے، اسی دوران لڑکی بھی وہاں آگئی اور اس کے سامنے حقیقت واضح ہوگئی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.