اترپردیش اسمبلی انتخابات UP Assembly Election 2022 میں خود کو دوسروں سے بہتر ثابت کرنے کی آن لائن جنگ دلچسپ بن گئی ہے۔ یو پی کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کے درمیان ٹویٹر پر جنگ جاری ہے۔ Yogi Kejriwal Twitter War
پہلے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک کے بعد ایک ٹویٹ کر کے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پر حملہ کیا، پھر کیجریوال نے بھی اپنے انداز میں اس کا جواب دیا۔ Yogi Adityanath on Kejriwal
وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ 'کیجریوال کو جھوٹ بولنے میں مہارت حاصل ہے۔ جب پورا ملک وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں کورونا جیسی عالمی وبا سے لڑرہا تھا تب کیجریوال نے مہاجر مزدوروں کو دہلی سے باہر کا راستہ دکھایا۔
اپنے دوسرے ٹوئٹ میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھاکہ 'سنو کیجریوال، جب پوری انسانیت کورونا کے درد سے کراہ رہی تھی، اس وقت آپ نے یوپی کے مزدوروں کو دہلی چھوڑنے پر مجبور کیا۔ آپ کی حکومت نے چھوٹے بچوں اور عورتوں کو یوپی بارڈر پر آدھی رات کو چھوڑ دیا۔ آپ کو انسانیت مخالف کہیں یا۔۔۔۔
وہیں دہلی کے وزیراعلی کیجریوال نے یوگی کے ٹوئٹ پر جوابی حملہ کیا اور انہیں انہی کے انداز میں جواب دیا۔ Kejriwal on Yogi Adityanath
کیجریوال نے بھی کورونا دور میں یوگی حکومت کے ذریعہ کوئی کام نہیں کیے جانے پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا 'سنو یوگی، آپ تو رہنے ہی دو، جس طرح یوپی کے لوگوں کی لاشیں ندی میں بہہ رہی تھیں اور آپ کروڑوں روپے خرچ کر کے ٹائمز میگزین میں اپنی جھوٹی تعریفوں کا اشتہار دے رہے تھے۔ میں نے آپ جیسا ظالم اور بے رحم حکمران نہیں دیکھا۔'
کیجریوال اور یوگی آدتیہ ناتھ کی اس آن لائن جنگ میں چھتیس گڑھ کانگریس نے بھی ٹوئٹ کیا۔
چھتیس گڑھ کانگریس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے لکھا 'سنو یوگی-کیجریوال، آپ دونوں یہ نورا کشتی کر کے ملک کو بے وقوف نہ بنائیں۔ سچ تو یہ ہے کہ دونوں کو عوام کی پرواہ نہیں ہے۔ دونوں ہی ناگپور والوں کے 'اروند ناؤ' اور 'یوگی ناؤ' ہو۔
یہ بھی پڑھیں: Modi in Lok Sabha: لوک سبھا میں نریندر مودی کی تقریر
آپ کو بتا دیں کہ اس سے قبل اروند کیجریوال نے پارلیمنٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر جوابی حملہ کیا تھا۔ انہوں نے پی ایم کے اُس بیان کو جھوٹ قرار دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ دہلی حکومت نے کورونا وبا کے دوران لوگوں کو دہلی چھوڑنے کو کہا تھا۔'