دہلی کے غالب انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے 11 مارچ سے 13مارچ تک ماتا سندری روڈ پر واقع ایوان غالب کے غالب آڈیٹوریم میں تین روزہ بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ معلومات ادارے کے سکریٹری پروفیسر صدیق الرحمن قدوائی اور ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ادریس احمد نے آج یہاں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دی۔ A Three-Day International Seminar Was Held at Ghalib Institute
انہوں نے بتایا کہ اس تین روزہ بین الاقوامی سیمینار میں اردو فارسی زبان کے اسکالرز کی بڑی تعداد شرکت کے لیے آرہی ہے۔ اس کانفرنس کے دوران 12 مارچ کو ایک بین الاقوامی مشاعرہ بھی منعقد کیا گیا ہے، جس میں کئی مشہور شعراء بھی شرکت کریں گے۔ مسٹر قدوائی نے کہا کہ غالب انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ ایک سال میں دو بین الاقوامی سیمینار منعقد کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کووڈ 19 کے دوران یہاں کی تمام سرگرمیاں آن لائن چل رہی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ اردو زبان کی ترقی اور بہتری کے لیے کئی پروگرام چلائے جا رہے ہیں، جن میں اردو سیکھنے اور سکھانے کا پروگرام بھی شامل ہے۔
مزید پڑھیں:۔ بین الاقوامی غالب سیمینار کا آغاز
انہوں نے کہا کہ اردو سیکھنے میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد چھ ماہی پروگرام میں شرکت کرتی ہے۔ افسران اور ملازمین کے علاوہ کچھ یونیورسٹیز اور کالجز وغیرہ کے غیر اردو داں اساتذہ اور پروفیسر بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اردو سیکھنے کے بعد ادارے کی طرف سے لوگوں کو سرٹیفکیٹ بھی دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ بھی دیگر سرگرمیاں جاری ہیں۔