ETV Bharat / bharat

Student Injured By Nylon Manjha اورنگ آباد میں نائلون مانجھا سے طالب علم کی گردن زخمی - neck injured by nylon manjha

اورنگ آباد میں ایک بار پھر نائلون مانجھا سے ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں نیٹ کی تیاری کرنے والے ایک طالب علم کی نائلون مانجھے سے گردن زخمی ہوگئی ہے۔ Student Injured By Nylon Manjha

نائلون مانجھا سے طالب علم کی گردن زخمی
نائلون مانجھا سے طالب علم کی گردن زخمی
author img

By

Published : Jan 10, 2023, 2:13 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں نائلون مانجھا سے ایک طالب علم کی زخمی ہوگئی، زخمی طالب علم کو پرائیویٹ اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا۔ حالانکہ اورنگ آباد سٹی پولس نائلون مانجھے کے خلاف مہم بھی چلا رہی ہے اور اس مہم کے لیے ایک ٹیم بھی بنائی گئی ہے لیکن پولیس نائلون مانجھے کو مارکٹ میں فروخت ہونے سے نہیں روک پارہی ہے۔ اورنگ آباد سٹی پولس کی طرف سے نائلون مانجھے کے خلاف خصوصی ٹیم تشکیل دینے کے بعد بھی یہ ٹیم ناکام ہورہی ہے کیونکہ اورنگ آباد میں ایک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ٹفن لے جانے والے ایک طالب علم کی نائیلون مانجھے سے گردن زخمی ہوگئی۔ نوجوان کی شناخت چیتنیہ شنکر منڈھے عمر 19، گنگا کھیڈ پربھنی کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے شہر کے بیگم پورہ میں رہتا ہے۔ وہ بارہویں کے بعد نیٹ کی تیاری کرنے کے لیے اورنگ آباد میں اپنے چاچا کے پاس تھا۔ متاثرہ طالب علم بیگم پورہ سے یونیورسٹی گیٹ کی طرف ٹفن لانے جارہا تھا۔ اس دوران یونیورسٹی کے قریب اچانک اس کی گردن پر نائلون مانجھا لپٹ گیا جس میں اسکی گردن زخمی ہو گئی اور اس کا گلا سات سے آٹھ انچ تک کٹ گیا۔ اس نے گاڑی روک کر دیکھا تو اس کی گردن پر شدید چوٹ لگی تھی۔ اس دوران اس نے فوری طور پر اس معاملے کی اطلاع اپنے چچا کو دی۔ چچا نے اسے فوری طور پر ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا۔ A student's neck injured by nylon manjha in Aurangabad

مزید پڑھیں:۔ Protest Against Nylon Manja نائیلون مانجھا اور پلاسٹک سے بنی پتنگوں کو جلایا گیا

بتادیں کہ اورنگ آباد شہر میں کئی مقامات پر نائیلون مانجھا کی سرعام خرید و فروخت کی جارہی ہے، ایسے میں اورنگ آباد کے پولس کمشنر نکھل گپتا نے نائلون مانجھا کی فروخت کو روکنے کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔ کمشنر نے بتایا کہ یہ ٹیم نائلون مانجھا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی لیکن اس کے باوجود شہر میں مختلف مقامات پر نائلون مانجھا فروخت ہو رہا ہے۔ ایسے میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پولیس کب کارروائی کرے گی تاکہ نائلون مانجھے کی فروخت پر پابندی لگائی جا سکے۔ دیہی پولیس کی جانب سے نائلون مانجھا کی خرید وفروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف خصوصی سکواڈ بھی تشکیل دے گئے ہے۔ دیہی پولیس کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق اورنگ آباد ضلع کے تمام 23 پولس اسٹیشن حدود میں نائلون مانجھا کے خلاف کارروائی کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور نائلون مانجا بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.