ETV Bharat / bharat

Baba Raped Boy Child عصمت دری کے الزام میں مندر کا پجاری گرفتار - پجاری نے کی غیر فطری عصمت دری

لکھنؤ پولیس نے ایک پجاری کو نابالغ بچے کے ساتھ بد فعلی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ پجاری نے مندر کے دھرم شالہ میں اس واردات کو انجام دیا۔ Boy child sexually assaulted by a temple priest in Lucknow

لکھنؤ میں مندر کے پجاری نے سات سالہ بچے کے ساتھ غیر فطری عصمت دری کی

author img

By

Published : Mar 2, 2023, 11:10 AM IST

لکھنؤ: ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے بنتھارا تھانہ علاقے کے تحت آنے والے ایک گاؤں میں بدھ کی صبح 9:30 بجے ایک مندر کے پجاری نے سات سالہ معصوم بچے کو ہوس کا شکار بنایا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لواحقین نے 112 نمبر پر اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر پجاری کو گرفتار کر لیا۔ قانونی کارروائی کے بعد ملزم پجاری کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ بنتھارا تھانہ علاقے کے ایک گاؤں کا رہائشی مزدور کا سات سالہ معصوم بچہ گاؤں میں واقع مندر کے احاطے کے پاس کھیل رہا تھا جس کے بعد مندر کے پجاری راجارام نے اس معصوم کو مندر کے احاطے میں بنی دھرم شالہ کے اندر لے گیا۔ سیتا پور کے بسائی ڈیہ گاؤں کے رہنے والے پجاری راجا رام نے یہاں بچے کے ساتھ بد فعلی یعنی غیر فطری جنسی زیادتی کی اور کسی کو بتانے پر اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ معصوم بچے نے گھر پہنچ کر اپنے والدین کو واقعہ کی اطلاع دی۔ جس پر معصوم بچے کے لواحقین نے 112 پر کال کر کے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر پجاری راجا رام کو گرفتار کرلیا۔

بنتھارا تھانے کے انچارج آشیش مشرا نے بتایا کہ سیتا پور ضلع کا رہنے والا راجارام جو کہ لکھنؤ کے بنتھارا تھانہ علاقے میں واقع ایک گاؤں کے ایک مندر میں پچھلے ڈیڑھ سال سے پجاری ہے۔ راجارام کو بدھ کے روز ایک معصوم بچے کی عصمت دری کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ راجا رام کی تلاشی لینے پر اس کے بیگ سے ایک 312 بور پستول اور دو کارتوس برآمد ہوئے۔ بابا سے پوچھ گچھ کے بعد قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.