ETV Bharat / bharat

کیرالہ: نادر قرآنی نسخہ کی نیلامی

کیرالہ کے پیرینتھلمنہ کے رہنے والے راشد علی قرآن شریف کے ایک نادر نسخہ کی نیلامی کرنے جارہے ہیں، اس نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم سے وہ تھیرورکڑ مسجد الرحمٰن کے قبرستان کی توسیع کریں گے۔

author img

By

Published : Aug 26, 2021, 7:26 PM IST

نادر قرآنی نسخہ کی نیلامی
نادر قرآنی نسخہ کی نیلامی

کیرالہ میں قرآن پاک کا ایک نایاب نسخہ موجود ہے، جو ماچس کی ڈبیہ سے بھی چھوٹا ہے۔ مذکورہ نسخے کو حال ہی میں نیلامی کے لیے پیش کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ قرآن پاک کا یہ نادر ونایاب اور غیر معمولی نسخہ راشد علی تھونیکارا کا ہے، جو کیرالہ کے ضلع ملاپورم کی تحصیل پیرینتھلمنہ کے ترورکاڈ کے رہائشی ہیں۔

ترورکاڈ مسجد الرحمٰن کے قبرستان کی توسیع کی فنڈنگ کے لیے اس نسخے کی نیلامی کی جارہی ہے۔ قرآن کریم کا یہ نادر نسخہ متحدہ عرب امارت نے سنہ 2017 میں 35ویں شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر کے موقع پر جاری کیا تھا، جہاں انہوں نے اس کی صرف 100 کاپیاں جاری کیں۔ اس وقت راشد علی قرآن کریم کا نادر نسخہ ہدیہ کرنے کے قابل تھے۔ اس قرآن کو بغیر میگنیفائن گلاس کے پڑھنا بہت مشکل ہے۔

اس نادر قرآن کریم کی نیلامی اگلے ہفتے شروع ہوگی۔ راشد علی کے پاس قرآن شریف کا ایسا ہی ایک اور نسخہ بھی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.