ETV Bharat / bharat

PM Modi On Coarse Grains ملک میں موٹے اناج کو فروغ دینے کے لیے عوامی تحریک شروع کی جانی چاہیے، مودی - عوامی تحریک شروع کی جانی چاہیے، مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے بی جے پی کے تمام ممبران پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ اپنی خوراک میں جوار باجرا جیسے موٹے اناج کااستعمال کریں اور ملک میں بھی اس کے رواج کو فروغ دینے کے لیے ایک عوامی تحریک شروع کریں۔ PM Modi On Coarse Grains

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 20, 2022, 5:22 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تمام ممبران پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ اپنی خوراک میں جوار باجرا جیسے موٹے اناج کااستعمال کریں اور ملک میں بھی اس کے رواج کو فروغ دینے کے لیے ایک عوامی تحریک شروع کریں۔ وزیر اعظم مودی نے یہ بات بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں کہی۔ میٹنگ میں پارٹی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر خارجہ ایس جے شنکر، وزیر پارلیمانی امور پرہلاد جوشی، مرکزی وزرائے مملکت ارجن رام میگھوال اور وی مرلی دھرن شامل تھے۔ ملاقات میں پارٹی کی مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیر اعظم نے ممبران پارلیمنٹ سے ایم پی اسپورٹس ایونٹ منعقد کرنے کو بھی کہا۔PM Modi On Coarse Grains

میٹنگ میں وزیر اعظم مودی نے ارکان پارلیمنٹ کو جوارباجرا جیسے موٹے اناج کھانے اور ملک میں اسے فروغ دینے کا مشورہ دیا اور ارکان پارلیمنٹ سے پارلیمنٹ میں آج موٹے اناج کا خصوصی کھانا کھانے کی اپیل کی۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کی جانب سے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے تمام ممبران پارلیمنٹ کے لیے موٹے اناج کے کھانے کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں جوار باجرہ جیسے موٹے اناج سے بنے پکوان پیش کیے جائیں گے۔ نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم وزیر اعظم مودی اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا بھی اس ضیافت میں شرکت کریں گے۔

خاص بات یہ ہے کہ اگلے سال جنوری سے اقوام متحدہ کی فیڈریشن نے بین الاقوامی موٹا اناج سال کا اعلان کیا ہے۔ ماناجارہا ہے کہ ہندوستانی پارلیمنٹ میں موٹے اناج کی دعوت کے انعقاد کی ایک وجہ یہ بھی ہے۔ جوار ہندوستان میں بڑے پیمانے پر پیدا ہوتا ہے۔

پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وزیر اعظم مودی نے ممبران پارلیمنٹ سے کہا کہ 2023 کو جوار کے بین الاقوامی موٹا اناج سال (انٹرنیشنل ملیٹس ایئر) کے طور پر منایا جائے گا۔ ہم ملیٹس سے پوشن ابھیان کو فروغ دے سکتے ہیں… لاکھوں لوگ جی-20 کے انعقادات، میٹنگوں اور پروگراموں کے لیے ہندوستان آئیں گے، جہاں بھی ممکن ہوگا، ہم کھانے میں ان کے لیے باجرے سے بنی ہوئی کچھ ڈشیں بھی رکھیں گے۔ جوشی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے گانا مقابلہ، باجرے پر مضمون نویسی، اسکولوں اور کالجوں میں باجرے پر مباحثے کا بھی مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ موٹے اناج کے رواج کو ایک عوامی تحریک بنانا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: Winter Session of Parliament موٹے اناج کی کاشت کو فروغ دینے کا راجیہ سبھا میں مطالبہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.