ETV Bharat / bharat

Complaint filed against Muhammad Zubair محمد زبیر کے خلاف پولیس میں شکایت درج

author img

By

Published : Sep 6, 2022, 9:58 AM IST

آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کے خلاف ایک بار پھر پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ دراصل بی جے پی رہنما منجندر سنگھ سرسا نے محمد زبیر پر الزام عائد کرتے ہوئے شکایت درج کرائی ہے کہ انہوں نے کرکٹر ارشدیپ سنگھ اور سکھ برادری کے خلاف اپنے ٹویٹ سے مبینہ طور پر نفرت پھیلانے کا کام کیا ہے۔A police complaint filed against Muhammad Zubair

محمد زبیر کے خلاف پولیس میں شکایت درج
محمد زبیر کے خلاف پولیس میں شکایت درج

نئی دہلی: بی جے پی رہنما منجندر سنگھ سرسا نے حقائق کی جانچ کرنے والی ویب سائٹ آلٹ نیوز Alt News کے شریک بانی محمد زبیر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے، جس میں ان پر کرکٹر ارشدیپ سنگھ اور سکھ برادری کے خلاف اپنے ٹویٹ سے مبینہ طور پر نفرت پھیلانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ اتوار کو دبئی میں ایشیا کپ کے سپر فور میچ میں روایتی حریف پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی پانچ وکٹوں سے شکست کے دوران ایک کیچ چھوڑنے کے بعد ارشدیپ سنگھ کو سوشل میڈیا پر کافی ٹرول کیا گیا۔ بی جے پی رہنما نے پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن میں درج اپنی شکایت میں زبیر کے ایک ٹویٹ کا حوالہ دیا، جس میں انہوں نے ارشدیپ سنگھ کے خلاف مختلف ٹویٹر ہینڈلز پر پوسٹ کیے گئے ٹویٹس کا اسکرین شاٹس شیئر کیا تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان میں سے زیادہ تر ٹویٹس "پاکستانی اکاؤنٹس" سے ہیں اور الزام لگایا کہ زبیر نے مبینہ طور پر ملک دشمن عناصر کے کہنے پر ایسا کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے اور اس سازش کو بے نقاب کرنے کے لیے تحقیقات شروع کی جائیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ محمد زبیر نے ملک دشمن عناصر کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے کافی چالاکی کے ساتھ مختلف ٹویٹر ہینڈلز پر لفظ خالصتانی تلاش کیا اور اس کا اسکرین شاٹس لے لیا۔ پھر 5 ستمبر 2022 کو صبح 5 بجے ایک ٹویٹ پوسٹ کی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Muhammad Zubair Arrested: آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر گرفتار

انہوں نے الزام لگایا کہ زبیر یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ بھارتی ٹویٹر ہینڈلز کی طرف سے اس طرح کی بدسلوکی اور بدنیتی پر مبنی ٹویٹس پوسٹ کی گئی ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ان میں سے زیادہ تر ٹویٹر اکاؤنٹس پاکستانی اکاؤنٹس سے ہیں۔ واضح رہے کہ محمد زبیر حقائق کی جانچ کرنے والی ویب سائٹ آلٹ نیوز Alt News کے شریک بانی ہیں اور گزشتہ کئی برسوں سے مسلسل جعلی خبروں کی پرٹال کر رہے ہیں۔ مئی میں زبیر پر اترپردیش کی پولیس نے ایک ٹویٹ کی وجہ سے مقدمہ درج کیا تھا جہاں انہوں نے تین متنازع ہندو رہنماؤں - یتی نارسنگھانند، مہنت بجرنگ منی اور آنند سوروپ کو 'نفرت پھیلانے والا' کہا تھا۔ زبیر پر ہندوؤں کے جذبات کو بھڑکانے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ایکٹ کی دفعہ 67 کے تحت تعزیرات ہند کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ یہ ہندو رہنما جنہیں زبیر نے نفرت پھیلانے والا کہا تھا وہ مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز اور قابل اعتراض ریمارکس کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.