بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کے دور دراز علاقہ زالورہ میں ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کی جانب سے یک روزہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے صدر غلام نبی آزاد کے ساتھ ساتھ اوڑی کے سابق رکن اسمبلی تاج محی الدین کے علاوہ سوپور کے سابق ایم ایل اے عبدالرشید ڈار موجود تھے اور سوپور، بارہمولہ و کپواڑہ سے آئے ہوئے پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ ساتھ کافی تعداد میں لوگوں نے پروگرام میں شرکت کی۔
پروگرام کے دوران مقررین نے بتایا کہ اس وقت کشمیر میں لوگوں کو متعدد مشکلات کا سامنا ہے اور بے روزگاری کے ساتھ ساتھ مہنگائی عروج پر ہے، تعلیم یافتہ نوجوانوں بے روزگار ہیں، ان کے پاس نوکریاں نہیں ہیں۔ وہیں اس موقع پر میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے صدر غلام نبی آزاد نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ پچھتر سالوں سے اتنے طلبہ کے امتحانات ملتوی نہیں ہوئے جتنا اس سرکار میں ہوئے ہے۔
مزید پڑھیں:۔ Ghulam Nabi Azad On Election in JK جموں و کشمیر میں چھ ماہ کے دوران انتخابات ہونے چاہئیں، غلام نبی آزاد
انہوں نے کہا کہ اس وقت جموں میں نوجوان سڑکوں پر ہیں کیونکہ مسلسل امتحانات ملتوی ہو رہے ہیں اور اس کی وجہ سے نوجوان کافی پریشان ہیں۔ ایک طرف حکومت نوجوانوں کو سرکاری نوکری دینے سے قاصر ہے اور دوسری طرف اگر کوئی نوجوان امتحان پاس کرتا ہے تو سرکار امتحان کو ملتوی کردیا جاتا ہے، ایسے میں ان کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکار کو چاہیے کہ وہ ایسی کمپنیوں کو امتحان کرانے کی اجازت نا دیں جو امتحان کو اچھے طریقے سے منعقد نہ کرا سکیں۔