ETV Bharat / bharat

Gyanvapi Masjid Case: گیان واپی میں پوجا کی اجازت دینے کی نئی عرضی

انجمن انتظامیہ مسجد کے وکیل معراج الدین صدیقی نے بتایا کہ عرضی کو فاسٹ ٹریک کورٹ میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی 30مئی کو سماعت ہوگی۔ New petition for allow worship in Gyanvapi

گیان واپی میں پوجا کی اجازت دینے کی نئی عرضی

author img

By

Published : May 26, 2022, 7:49 AM IST

وارانسی: اترپردیش کے ضلع وارانسی میں واقع گیان واپی مسجد احاطے میں پوجا کی اجازت دینے اور مسلمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کے مطالبے کے ساتھ ایک نئی عرضی مقامی عدالت میں داخل کی گئی ہے۔ وشو ویدک سناتن سنگھ کی جانب سے یہ عرضی منگل کو سول جج(سینئر ڈویژن) روی کمار دیواکر کی عدالت میں پیش کی گئی تھی۔ اسے سماعت کے لئے فاسٹ ٹریک کورٹ کو منتقل کردیا گیا ہے۔ فاسٹ ٹریک کورٹ کے جج مہندر کمار پانڈے کی عدم موجودگی میں اس عرضی پر بدھ کو سماعت نہیں ہوسکی۔ شنوائی کی اگلی تاریخ 30مئی کو طے کی گئی ہے۔ A new petition for permission to worship has been filed in Gyanvapi

مدعی تنظیم کی جانب سے کرن سنگھ وسین نے یہ عرضی داخل کی ہے۔ اس میں مسجد احاطے میں ملے، مبینہ شیولنگ کی پوجا کرنے کی اجازت دینے اور مسلمانوں کی گیان واپی مسجد میں اور اس کے احاطے میں داخلے پر پابندی عائد کرکے اسے ہندوؤں کے حوالے کرنے کامطالبہ کیا گیا ہے۔ عرضی میں درخواست کی گئی ہے کہ سروے کے دوران حوض میں ملے مبینہ شیولنگ کی مانند اسٹرکچر کی پوجا کی اجازت دی جائے۔ انجمن انتظامیہ مسجد کے وکیل معراج الدین صدیقی نے بتایا کہ عرضی کو فاسٹ ٹریک کورٹ میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی 30مئی کو سماعت ہوگی۔ وہیں گیان واپی احاطہ کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ شرنگاری گوری کی پوجا کے مطالبے والی اصل عرضی کے جواز پر سماعت کرے گی کہ آیا اس پر سماعت ہو بھی سکتی ہے یا نہیں۔

مزید پڑھیں:۔ Gyanvapi Masjid Case: گیان واپی مسجد کیس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی

ڈسٹرکٹ جج اجئے کرشنا وشویش نے منگل کو کہا تھا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے پیش نظر یہ ضروری ہے کہ عدالت پہلے اصل عرضی کے سماعت کے جواز پر شنوائی کرے۔ اس کے لئے عدالت نے 26مئی کی تاریخ طے کی ہے۔ جس میں عدالت پہلے انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے داخل کی گئی عرضی پر کوڈ آف سول پروسیز کے آرڈر 7وصول 11 کے تحت سماعت کرے گی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.