ETV Bharat / bharat

'مرادآباد میں جلد ہی ایک سرکاری یونیورسٹی قائم کی جائے گی'

راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان ظفر اسلام نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت نے خواتین کی حفاظت کیلئے مشن شکتی مہم چلائی، یہ مہم خواتین کی حفاظت کیلئے ہے۔

Rajya Sabha MP Zafar Islam
راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان ظفر اسلام
author img

By

Published : Sep 20, 2021, 1:59 PM IST

اترپردیش حکومت کے ساڑھے چار سال مکمل ہونے پر راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان ظفر اسلام نے مرادآباد کے سرکٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس کی، جس میں انہوں نے اترپردیش حکومت کے ساڑھے چار سال کے کاموں کو تفصیل سے بتایا۔

راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان ظفر اسلام نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت نے خواتین کی حفاظت کیلئے مشن شکتی مہم چلائی، یہ مہم خواتین کی حفاظت کیلئے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگا کر خواتین کو بس کنڈکٹر کے طور پر رکھا ہے، ریاست میں 30 نئے میڈیکل کالج کھولے گئے ہیں، مرادآباد میں جلد ہی ایک سرکاری یونیورسٹی قائم کی جائے گی جسکا مطالبہ برسوں سے کیا جا رہا ہے، مرادآباد میں تقریبا 25000 مکانات تعمیر کرائے گئے ہیں۔

راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان ظفر اسلام

مزید پڑھیں:۔ ''مرکزی حکومت کی 44 سکیموں کو کامیابی سے چلانے میں اترپردیش پہلے نمبر پر''

انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت 'سب کا ساتھ سب کا وکاس' کے نارے کے تحت 53 فیصدی مکانات اقلیتی سماج کے لوگوں کو دئیے گئے ہیں۔

پنجاب کے وزیر اعلی کے استعفے کے سوال پر انہوں نے کہا پنجاب کے وزیر اعلی امرندر سنگھ اپنے آپکو بے عزت محسوس کر رہے تھے۔ انہیں تین بار دہلی بلایا گیا۔ وہ آرمی کے کیپٹن رہے ہیں۔ ملک کی بہتری کے لئے انہوں نے پارٹی سے اختلاف کرکے اپنا اسٹنڈ لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.